اپنا ضلع منتخب کریں۔

    10 ٹیمیں 206.5 کروڑ روپے میں 87 کرکٹروں پر لگائے گی داؤ، غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے 30 اسپاٹ

    10 ٹیمیں 206.5 کروڑ روپے میں 87 کرکٹروں پر لگائے گی داؤ، غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے 30 اسپاٹ۔ فائل فوٹو ۔

    10 ٹیمیں 206.5 کروڑ روپے میں 87 کرکٹروں پر لگائے گی داؤ، غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے 30 اسپاٹ۔ فائل فوٹو ۔

    کوچی میں آج جمعہ کو ہونے والی نیلامی میں توجہ کا مرکز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس، آل راونڈر سیم کرن، آسٹریلیائی آل راونڈر کیمرن گرین کے علاوہ گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگس کے کپتان رہے میانک اگروال رہیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      آئی پی ایل کے منی آکشن میں ایک بار پھر کروڑوں روپے ملک اور بیرون ملک کے کرکٹروں پر برسنے جارہے ہیں۔ کوچی میں آج جمعہ کو ہونے والی نیلامی میں توجہ کا مرکز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس، آل راونڈر سیم کرن، آسٹریلیائی آل راونڈر کیمرن گرین کے علاوہ گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگس کے کپتان رہے میانک اگروال رہیں گے۔ ان پر 10 فرنچائزی ٹیموں کی جانب سے کروڑوں روپے لگائے جانا طئے مانا جارہا ہے۔

      آکشن میں مجموعی طور پر 405 کرکٹرس شامل ہوں گے۔ حالانکہ، دستیاب اسپاٹ صرف 87 ہے۔ ان میں بھی 30 اسپاٹ غیر ملکی کرکٹروں کے ریزرو ہے۔ نیلامی میں شامل ہونے والے 405 کرکٹروں میں 273 ہندوستانی ہیں۔ آکشن میں مجموعی طور پر 132 غیر ملکی کرکٹر اتر رہے ہیں۔ ان میں چار کرکٹر ایسوسی ایٹ ممالک کے ہیں۔ 10 فرنچائزی آکشن میں 206.5 کروڑ روپے داو پر لگائیں گی۔

      دو کروڑ کے بیس پرائس میں 19 غیر ملکی کرکٹر شامل
      آئی پی ایل کی منی نیلامی پہلے بھی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ 2021 میں منی آکشن کے دوران ہی راجستھان رائلس نے جنوبی افریقی آل راونڈر کرکٹر کرس موریس کو 16.25 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ یہ اب تک آئی پی ایل میں سب سے مہنگی خریداری ہے۔ آج جمعہ کو ہونے والی نیلامی میں شامل 19 کرکٹروں کا بیسک قیمت دو کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ سبھی غیر ملکی کرکٹر ہیں۔ ان میں سیم کرن، بین اسٹوکس، کیمرن گرین، کین ولیمسن، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، کرس جارڈن، عادل رشید، جیسے کرکٹر شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      پاکستان کو کلین سویپ کرکے بین اسٹوکس نے رقم کی تاریخ، کوہلی کے ساتھ خاص کلب میں ہوئے شامل

      یہ بھی پڑھیں:

      رمیز راجہ کی ICC کو یقین دہانی، ہندوستان میں ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں: ذرائع

      دیڑھ کروڑ کے بیسک پرائس میں 11 کرکٹر شامل
      دیڑھ کروڑ کے بیس پرائس میں 11 کرکٹروں کو رکھا گیا ہے۔ یہ سبھی کرکٹر غیر ملکی ہیں۔ ان میں انگلینڈ کے بیٹسمین ہیری بروک، جیسن رائے، بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن، آسٹریلیائی اسپنر ایڈم زمپا شامل ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: