اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آئی پی ایل 2023 نیلامی: بین اسٹوکس بن سکتے ہیں سب سے مہنگے کھلاڑی!ان کھلاڑیوں کی بھی کھل سکتی ہے قسمت

    آئی پی ایل 2023 نیلامی: بین اسٹوکس بن سکتے ہیں سب سے مہنگے کھلاڑی!ان کھلاڑیوں کی بھی کھل سکتی ہے قسمت(Photo AP)

    آئی پی ایل 2023 نیلامی: بین اسٹوکس بن سکتے ہیں سب سے مہنگے کھلاڑی!ان کھلاڑیوں کی بھی کھل سکتی ہے قسمت(Photo AP)

    اس مرتبہ منی آکشن ہونا ہے۔ بی سی سی آئی نے آکشن کے لیے 405 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کا انعقاد 23 دسمبر 2022، جمعہ کو کوچی میں ہوگا۔ اس مرتبہ منی آکشن ہونا ہے۔ بی سی سی آئی نے آکشن کے لیے 405 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ ایسے کئی کھلاڑی ہیں جنہیں خریدنے کے لیے ٹیمیں کوئی بھی رقم دینے کو تیار رہیں گی۔

      آئی پی ایل 2023 کے لیے 87 سلاٹ خالی ہیں جن کے لیے 405 کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔ ان 405 کھلاڑیوں میں 273 ہندوستانی جب کہ 132 کھلاڑی غیر ملکی ہیںَ وہیں چار کھلاڑی ایسوسی ایٹس ممالک کے شامل ہیں۔ فہرست میں 119 کھلاڑی کیپڈ اور 282 کھلاڑی اَن کیپڈ ہیں۔

      کئی کرکٹ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوسکتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں نیلامی میں اسٹوکس سے بھی زیادہ رقم مل سکتی ہے۔ وہیں ٹیمیں ان کھلاڑیوں کے لیے کوئی بھی رقم دینے کو تیار رہیں گی۔

      1. ریلی راسو


      طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے ریلی راسو نے اس سال ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 11 میچوں میں دو سنچری لگائی ہے۔ راسو نے اس سال 176.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 372 رن بنائے ہیں۔ راسو پہلے بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ ایسے میں اس سیزن کی نیلامی میں ٹیمیں ان کے لیے بڑی بولی لگاسکتی ہیں۔

      1. سیم کرن


      آئی پی ایل میں چنئی سوپر کنگس کے لیے کھیل چکے انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کرن کو ٹی20 کرکٹ کا اسپیشلسٹ کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ نئی گیند کو وکٹ کے دونوں طرف سوئینگ کرنے میں ماہر سیم کرن لوور آرڈر میں طوفانی بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔ آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں سیم کا بیس پرائز دو کروڑ روپے ہے۔

      1. ہیری بروک


      انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں ٹی ٹوئنٹی جیسی بیٹنگ کرنے والے ہیری بروک کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ماہر بلے باز کہا جاتا ہے۔ بروک کسی بھی بولنگ اٹیک کے سامنے بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں۔ بروک کی بیس پرائس 1.5 کروڑ روپے ہے۔

      1. نکولس پورن


      ویسٹ انڈیز کے طوفانی بلے باز نکولس پورن بھی نیلامی میں موٹی رقم میں فروخت ہوسکتے ہیں۔ پورن بڑے بڑے چھکے لگانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ حالانکہ، آئی پی ایل 2022 میں پورن کا بلہ نہیں چلا تھا، لیکن ان کی صلاحیت اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے نیلامی میں ان کے لیے ٹیمیں بڑی بولی لگاسکتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سپر ہاٹ ہیں لیونل میسی کی اہلیہ، بکنی تصاویر سے انسٹاگرام پر مچائی سنسنی، دیکھئے فوٹوز

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان کے اس کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ میں ہوا کچھ ایسا، زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے!

      1. کیمرن گرین


      آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرن گرین اس سیزن کی نیلامی میں سب سے زیادہ مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ گرین کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ اسپنرز کے خلاف بھی بڑے شاٹس کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ گرین ہندوستانی پچوں پر گیند بازی میں مہلک ثابت ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کی گیند بہت زیادہ رک کر آتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: