آئی پی ایل آکشن 2023 کا انعقاد 23 دسمبر کو کوچی میں کیا گیا۔ اس آکشن میں سیم کرن، کیمرن گرین اور بین اسٹوکس کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ انگلینڈ کے آلراونڈر سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے۔ سیم کرن کو پنجاب کنگس نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا، جب کہ ممبئیانڈینس نے آسٹریلیا کے آلراونڈرکیمرن گرین کو 17.50 کروڑ روپے میں اپنے ساتھ جوڑا۔ اس کے علاوہ بین اسٹوکس، نکولس پورن اور ہیری بروک جیسے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کی ادائیگی کرتے ہوئے خریدا گیا۔
اسٹار اسپورٹس پر 50 ملین لوگوں نے دیکھا لائیو براڈکاسٹ آئی پی ایل آکشن کے دوران ٹیموں کے علاوہ فینس کے درمیان غضب کا کریز دیکھنے کو ملا۔ کرکٹ فینس نے اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر آئی پی ایل آکشن کا لائیو براڈکاسٹ دیکھا۔ جب کہ جیو سینما پر فینس نے لائیو اسٹریمنگ کا لطف اٹھایا۔ اسٹار اسپورٹس کے مطابق، آئی پی ایل آکشن 2023 کو آئی پی ایل میگا آکشن 2022 کے مقابلے تقریباً 35 فیصد زیادہ فینس نے دیکھا۔ آئی پی ایل آکشن کو اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر تقریباً 50 ملین لوگوں نے لائیو دیکھا، جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔
آکشن میں ان کھلاڑیوں پر ہوئی پیسوں کی بارش آئی پی ایل آکشن 2023 میں سیم کرن کے علاوہ کیمرن گرین، بین اسٹوکس اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں پر جم کر پیسوں کی بارش ہوئی۔ انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کرن کو پنجاب کنگس نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا۔ جب کہ کیمرن گرین کو ممبئی انڈینس نے 17.50 کروڑ روپے میں اپنے ساتھ جوڑ لیا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ 23 دسمبر کو کوچی میں آئی پی ایل آکشن 2023 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وہیں، آئی پی ایل 2023 کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔