IPL 2023:بی سی سی آئی نے پلے آف اور فائنل کے شیڈیول کا کیا اعلان، احمدآباد میں کھیلا جائے گا فائنل
IPL 2023:بی سی سی آئی نے پلے آف اور فائنل کے شیڈیول کا کیا اعلان، احمدآباد میں کھیلا جائے گا فائنل
احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم کوالیفائر 2 اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ پچھلے سال بھی ٹائٹل میچ احمد آباد کے اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو پلے آف مقابلے اور فائنل کے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے۔ پلے آف راونڈ میں تین میچ کھیلے جائیں گے، جن میں کوالیفائر-1، ایلیمنیٹر اور کوالیفائر-2 شامل ہیں۔ کوالیفائر 1 مئی 23 کو، ایلیمنیٹر 24 مئی کو اور کوالیفائر-2 مئی کی 26 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ وہیں، فائنل 28 مئی کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دو میچ چنئی اور دو میچ احمدآباد میں چنئی میں کوالیفائر-1 اور ایلیمینیٹر کے میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ کوالیفائر-2 احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ چنئی میں چیپاک دونوں میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ احمد آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم کوالیفائر 2 اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ پچھلے سال بھی ٹائٹل میچ احمد آباد کے اسی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز نے فائنل میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ کیا تھا۔
گروپ اسٹیج میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر رہنے والی چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی دو ٹیمیں کوالیفائر 1 میں مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم کوالیفائر ٹو میں پہنچ جائے گی۔ جبکہ گروپ مرحلے کے دوران تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر-2 میں کوالیفائر-1 کی ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔