IPL 2023 GT v CSK: گجرات کا چنئی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ

Youtube Video

یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں تقریباً ایک لاکھ کرکٹ شائقین کے پہنچنے کی امید ہے۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gujarat | Delhi
  • Share this:
    IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنس اور 4 بار ٹائٹل جیتنے والی چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں تقریباً ایک لاکھ کرکٹ شائقین کے پہنچنے کی امید ہے۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں جہاں ہاردک کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے بازی مار لی ہے۔ اس میچ کو جیت کر گجرات کی ٹیم سی ایس کے کے خلاف جیت کی ہیٹ ٹرک لگانا چاہے گی، جب کہ ماہی کی ٹیم گجرات کے خلاف اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہوگی۔ گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

    دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔ یہ صرف دو ٹیموں کی نہیں بلکہ دو کپتانوں کی جنگ ہوگی۔ گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا خود سی ایس کے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بڑے مداح ہیں۔ وہ خود بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے دھونی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایسے میں یہ میچ دلچسپ ہونے کی امید ہے۔

    چنئی سپر کنگز کی پلیئنگ الیون:

    ڈیون کونوے، رتوراج گائیکواڑ، معین علی، بین اسٹوکس، امباتی رائیڈو، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، ایم ایس دھونی (کپتان /وکٹ کیپر)، مچیل سینٹنر، دیپک چاہر، راج وردھن ہنگرکر۔

    آئی پی ایل میں ٹوٹے گاعمران ملک کا ریکارڈ! 5خطرناک گیندبازوں م یں ہوگی جنگ...


    آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب میں اسٹیج پر پہنچے دھونی اور پانڈیا
    گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور ہاردک پانڈیا اسٹیج پر پہنچے۔ گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، آئی پی ایل کے چیئرمین ارون سنگھ دھومل، سکریٹری جیشا کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا گیا ہے۔

      کونوے-روتوراج کی  جوڑی مورچے پر

    چنئی سپر کنگز کی  بلے بازی شروع ہوچکی ہے۔ اوپنر ڈیون کونوے اور رتوراج گائیکواڈ کی جوڑی مورچے پر ہے۔ گجرات کی جانب سے پہلا اوور محمد شمی کر رہے ہیں۔
    سی ایس کے کو پہلا جھٹکا، کونوے آؤٹ
    آئی پی ایل 2023 گجرات بمقابلہ چنئی : محمد شمی نے گجرات ٹائٹنز کو پہلی کامیابی دلائی ہے۔ محمد شمی نے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر ڈیون کونوے کو کلین بولڈ کردیا۔ ڈیون کونوے ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ سی ایس کے کو پہلا جھٹکا 14 کے مجموعی اسکور پر لگا۔
    رتوراج - معین علی کریز پر، 5 اوورز میں اسکور 46/0
    چنئی سپر کنگز CSK نے ڈیون کونوے کا وکٹ جلد ہی گنوا دیا۔ اس وقت رتوراج گائیکواڑ اور معین علی کی جوڑی مورچے پر ہے۔ دونوں نے پہلے 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 46 رنز بنائے

    سی ایس کے کو دوسرا جھٹکا، معین 23علی رنز بنانے کے بعد آؤٹ
    ڈیون کونوے کے بعد سی ایس کے (CSK) نے معین علی کا وکٹ بھی گنوا دیا ہے۔ چنئی سپر کنگس CSK کی ٹیم نے 6 اوور میں 2 وکٹ پر 51 رن بنالئے ہیں۔ بین اسٹوکس روتوراج کا ساتھ دینے آئے ہیں۔ معین کو راشد خان نے وکٹ کیپر ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

     

    یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 ہوگا رد، پاکستانی کھلاڑی نے کیا بڑا دعویٰ، وجہ بھی بتائی



    اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے آئی پی ایک کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل ڈانس کی پریکٹس کی۔ انہوں نے زبردست ڈانس کر کے اپنی ٹیم کے ساتھ شاندار ڈانس کرکے سما باندھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: