جاریہ انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں لکھنو سوپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان لکھنو کے اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لکھنو نے 5 وکٹوں سے جیت درج کی ہے۔ تین میچوں میں یہ لکھنو کی دوسری جیت ہے۔ بتادیں کہ لکھنو کی طرف سے کپتان کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے ہیں۔ وہیں حیدرآباد کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور بھونیشور کمار و عمران ملک کو 1-1 وکٹ ملا ہے۔ اس سے پہلے ٹاس جیت کر سن رائزرس حیدرآباد نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں آٹھ وکٹ کھو کر 121 رن بنائے تھے۔ حیدرآباد کی جانب سے راہل ترپاٹھی نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے۔ میچ میں بلے بازی کے وقت سن رائزرس کی ٹیم بیک فٹ پر نظر آئی۔
حیدرآباد کو پہلے تین جھٹکے کرنال پانڈیا نے دیے۔ اس کے ساتھ ہی امیت مشرا نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بتادیں کہ میچ سے پہلے یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، لیکن کرنال پانڈیا نے حیدرآباد کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے پہلی 3 وکٹیں لے کر ٹیم کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ جس کے بعد ٹیم آخر تک سنبھل نہ سکی اور کسی طرح 20 اوورز میں اسکور کو 121 تک پہنچا دیا۔ حالانکہ حیدرآباد نے اچھی گیندبازی کی، اگر بلے بازی میں ٹیم نے 160 یا 170 رن بنائے ہوتے تو لکھنو مشکل میں پھنس سکتی تھی۔ ایسا اس لیے کیونکہ 112 رنوں کے ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے لکھنو نے 5 وکٹ گنوادئیے تھے۔
میچ میں ایسی تھی دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون
سن رائزرس حیدرآباد: میانک اگروال، انمول پریت سنگھ (وکٹ کیپر)، راہل ترپاٹھی، ایڈین مارکرم (کپتان)، ہیری بروک، واشنگٹن سندر، عبدالصمد، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، عمران ملک، عادل راشد۔
لکھنو سوپر جائنٹس: کے ایل راہل (کپتان)، کائل میئرس، دیپک ہڈا، مارکس اسٹوئنس، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، روماریو شیفرڈ، کرنال پانڈیا، امیت مشرا، یش ٹھاکر، جئے دیو انادکٹ، روی بشنوئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔