ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL Auction 2021 : گلین میکسویل کو آر سی بی نے 14.25 کروڑ روپے میں خریدا

IPL Auction 2021 : گلین میکسویل آئی پی کی تاریخ کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں ۔ اس سے پہلے یوراج سنگھ 16 کروڑ ، پیٹ کمنس ساڑھے پندرہ کروڑ اور بین اسٹوکس ساڑھے چودہ کروڑ فروخت ہوئے تھے ۔

  • Share this:
IPL Auction 2021 : گلین میکسویل کو آر سی بی  نے 14.25 کروڑ روپے میں خریدا
IPL Auction 2021 : گلین میکسویل کو آر سی بے نے 14.25 کروڑ روپے میں خریدا ، بنے آئی پی ایل کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کیلئے چنئی میں نیلامی ہورہی ہے ۔ اس نیلامی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہے ، جس کے اب 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں ۔ آٹھ فرنچائزی 61 جگہوں کو بھرنے کیلئے نیلامی میں شرکت کررہے ہیں ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے ۔


نیلامی کے دوران دو کروڑ بیس پرائس والے گلین میکسویل کو لے کر ٹیموں کے درمیان جنگ دیکھنے کو ملی ۔ بولی کی کے کے آر نے شروعات کی ۔ آر سی بی نے بھی میکسویل پر بڑی بولی لگائی ، پھر کے کے آر نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ۔ اس کے بعد آر سی بی اور سی ایس کے میں میکسویل کو لے کر جنگ نظر آئی ، لیکن آخر میں آر سی بی نے 14.25  کروڑ روپے میں میکسویل کو خرید لیا ۔



گلین میکسویل آئی پی کی تاریخ کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں ۔ اس سے پہلے یوراج سنگھ 16 کروڑ ، پیٹ کمنس ساڑھے پندرہ کروڑ اور بین اسٹوکس ساڑھے چودہ کروڑ فروخت ہوئے تھے ۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل 2020 میں میکسویل نے ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا ۔ ان کی کارکردگی پورے سیزن میں کافی خراب رہی تھی ۔ اس کے باوجود ایک مرتبہ پھر ان پر جم کر بولی لگائی گئی ۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے تین کروڑ بیس لاکھ روپے میں خرید لیا ہے جبکہ معین علی کو چنئی سپرکنگس نے سات کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 18, 2021 03:52 PM IST