உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    3 ہیٹ ٹرک ... 166 وکٹیں ... IPL Mega Auction 2022 میں نہیں ملا خریدار تو چھلکا درد ، کہا : میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں

    3 ہیٹ ٹرک ... 166 وکٹیں ... IPL Mega Auction 2022 میں نہیں ملا خریدار تو چھلکا درد ، کہا : میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں  (Photo-Amit Mishra/Instagram)

    3 ہیٹ ٹرک ... 166 وکٹیں ... IPL Mega Auction 2022 میں نہیں ملا خریدار تو چھلکا درد ، کہا : میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں (Photo-Amit Mishra/Instagram)

    IPL Auction 2022 : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر امت مشرا (Amit Mishra) کو آئی پی ایل میگا آکشن 2022 میں کوئی خریدار نہیں ملا ہے ۔ مشرا پچھلے سیزن میں دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کا حصہ تھے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر امت مشرا (Amit Mishra) کو آئی پی ایل میگا آکشن 2022 (IPL Mega Auction 2022)  میں کوئی خریدار نہیں ملا ہے ۔ مشرا پچھلے سیزن میں دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals)  کا حصہ تھے ۔ نیلامی میں بولی نہیں لگنے پر اس تجربہ کار گیند باز نے سوشل میڈیا پر اپنے درد کا اظہار کیا ہے۔ 39 سالہ امت مشرا نے اپنی بنیادی قیمت 1.50 کروڑ روپے رکھی تھی ۔ نیلامی میں 204 کھلاڑیوں پر بولی لگائی گئی جب کہ 396 کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔ مشرا چونکہ دہلی کے لئے کھیل رہے ہیں، اس لئے انہیں امید تھی کہ پرانی فرنچائزی انہیں ضرور خریدے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں : Mumbai Indians نے جس کھلاڑی کو 8.25 کروڑ میں خریدا، اس کی گرل فرینڈ کو ہندوستانی ٹیم دے چکی ہے کبھی نہ بھولنے والا درد

      نیلامی کے بعد دہلی کیپٹلز کے شریک مالک پارتھ جندل نے ٹویٹ کیا کہ یہ فرنچائزی زندگی بھر ان کے ساتھ ہے۔ اسی کا جواب دیتے ہوئے دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گیند باز مشرا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا : ' ٹیم کو میں نے جو خدمات دی ہیں ، اس کیلئے شکریہ پارتھ جندل ، حقیقت میں میں بہت خوش ہوں ، لیکن میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں ۔ میں ضرورت پڑنے پر دہلی کیپیٹلز سے جڑنے کیلئے تیار ہوں ۔ امت مشرا آئی پی ایل میں 3 ہیٹ ٹرک لینے والے واحد گیند باز ہیں ۔


      وہ ملنگا اور براوو کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

      امت مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر ہیں ۔ کل وکٹوں کی بات کریں تو مشرا کا نام سری لنکائی لیجنڈ لستھ ملنگا اور ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو کے بعد آتا ہے ۔ مشرا نے آئی پی ایل کے 154 میچوں میں 166 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس دوران ان کی بیسٹ باؤلنگ 17 رنز دے کر 5 وکٹیں رہی ہے۔ مشرا نے چار مرتبہ چار وکٹوں اور ایک مرتبہ پانچ وکٹوں کا ہال اپنے نام کیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : CSK Full Squad: چنئی سپرکنگس کی ٹیم مکمل ، IPL Auction 2022 میں خریدے 17 کھلاڑی

      وہیں ملنگا نے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ براوو نے 151 میچوں میں 167 وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: