اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL Auction 2023 : کل 109 کھلاڑیوں پر لگی بولی، 80 ہندوستانی اور 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل

    IPL Auction 2023 : کل 109 کھلاڑیوں پر لگی بولی، 80 ہندوستانی اور 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل (File Photo)

    IPL Auction 2023 : کل 109 کھلاڑیوں پر لگی بولی، 80 ہندوستانی اور 29 غیر ملکی کھلاڑی شامل (File Photo)

    IPL Auction 2023 Highlights: آئی پی ایل 2023 کے لئے نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اس سال سبھی فرنچائزی نے مجموعی طور پر 109 کھلاڑی خریدے ہیں ، جس میں 80 کھلاڑی ہندوستانی اور 29 کھلاڑی غیر ملکی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں دو ریکارڈ بنائے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر سیم کرن آئی پی ایل نیلامی کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے جب کہ وکٹ کیپر نکولس پورن نے بھی ایک بڑی کامیابی اپنے نام درج کر لی ہے ۔ پورن کو 16 کروڑ روپے میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے جوائن کیا ہے۔ پورن آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے مہنگے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایشان کشن کو ممبئی انڈینز نے 15.25 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ ایشان کو ممبئی نے گزشتہ آئی پی ایل میں بھاری رقم میں خریدا تھا۔ سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ میں خریدا ہے۔ سیم کیرن چنئی سپر کنگز کے لئے کھیل چکے ہیں ۔

      آئی پی ایل 2023 کے لئے نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اس سال سبھی فرنچائزی نے مجموعی طور پر 109 کھلاڑی خریدے ہیں ، جس میں 80 کھلاڑی ہندوستانی اور 29 کھلاڑی غیر ملکی ہیں ۔ بتادیں کہ 50 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل 163 کرکٹروں کو ان کی فرنچائزیوں نے بنائے رکھا گیا تھا ۔ نیلامی میں 405 کھلاڑی شام ہوئے ۔ ان میں سے 273 کھلاڑی ہندوستانی تھے جبکہ 132 کھلاڑی غیر ملکی تھے ۔

      یہ بھی پڑھئے: 'ریٹائرمنٹ' سے پہلے دھونی کا 'ماسٹر اسٹروک'، منتخب کرلیا چنئی کنگز کا نیا کپتان


      یہ بھی پڑھئے: ممبئی انڈینز کو ملا کھڑے کھڑے چھکے مارنے والا بلے باز،دلائے گا چھٹا خطاب!


      جانئے نیلامی کی کچھ اہم باتیں
      آئی پی ایل 2023 میں زمبابوے کے سکندر رضا، آئرلینڈ کے جوش لٹل اور نمیبیا کے ڈیوڈ وِس کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
      جو روٹ اور شکیب الحسن کو بھی نیلامی کے اختتام سے عین قبل خریدار مل گئے۔ روٹ 1 کروڑ میں راجستھان رائلس اور شکیب 1.50 کروڑ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہوں گے۔
      ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی طرح گیند بازی کرنے والے افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق کو لکھنؤ نے 50 لاکھ میں خریدا ہے۔
      سیم کرن کے بھائی ٹام کرن کو اس بار کوئی خریدار نہیں ملا۔ وہ بھی سیم کی طرح فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر ہیں۔ دونوں بھائی انگلینڈ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ لیتے ہیں۔
      عادل رشید دو کروڑ کی بنیادی قیمت میں سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ بن گئے ہیں۔
      اس آئی پی ایل نیلامی میں پنجاب کنگز کی لاٹری لگ گئی ۔ انہیں سکندر رضا جیسا آل راؤنڈر صرف 50 لاکھ میں مل گیا ہے۔
      منیش پانڈے کو نئی ٹیم مل گئی ہے۔ دہلی کیپٹلس نے انہیں 2.40 کروڑ میں خریدا۔ پچھلے سیزن میں لکھنؤ نے انہیں 4.60 کروڑ میں خریدا تھا۔
      اجنکیا رہانے 50 لاکھ کی بنیادی قیمت میں چنئی سپر کنگز کا حصہ بنے۔
      جیسن ہولڈر کی بھی کافی بولی لگی ۔ آخر میں راجستھان رائلس بازی ماری اور انہیں 5.25 کروڑ میں خریدا ۔
      ایڈم زمپا کو بھی خریدار مل گیا ہے ۔ راجستھان رائلس نے انہیں 1.50 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: