991 کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے دیا اپنا نام،87 جگہ ہی خالی، کوچی میں لگے گی بولی
991 کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے دیا اپنا نام،87 جگہ ہی خالی، کوچی میں لگے گی بولی
بی سی سی آئی سے جاری اعلامیہ میں سکریٹری جئے شاہ نے کہا،’اگر ہر فرنچائزی اپنی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑیوں کو شامل کرتی ہے تو اس نیلامی میں مجموعی طور پر 87 کھلاڑیوں کے لیے بولی لگے گی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 دسمبر کو کوچی میں ہوگی۔ نیلامی کے لیے 991 کھلاڑیوں نے اپنا نام دیا ہے۔ ان م یں ہندوستان کے سب سے زیادہ 714 کرکٹر ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ 14 دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرایا ہے۔ اب فرنچائزیاں اس فہرست میں سے نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گی۔
بیرون ملک کے کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے سب سے زیادہ 57 ہیں۔ وہیں، جنوبی افریقہ کے 52 کھلاڑیوں نے اپنا نام دیا ہے۔ اس مرتبہ نیلامی میں زیادہ کھلاڑی نہیں فروخت ہوں گے۔ 87 کھلاڑیوں کے لیے ہی جگہ خالی ہے۔ کس ملک کے کتنے کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن
بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کا بیان بی سی سی آئی سے جاری اعلامیہ میں سکریٹری جئے شاہ نے کہا،’اگر ہر فرنچائزی اپنی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑیوں کو شامل کرتی ہے تو اس نیلامی میں مجموعی طور پر 87 کھلاڑیوں کے لیے بولی لگے گی۔ اس میں 30 غیر ملکی کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فہرست میں 185 کیپڈ (نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرچکے)، 786 اَن کیپڈ اور ایسوسی ایٹ ممالک کے 20 کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں 604 اَن کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی ہیں، جس میں سے 91 اس سے پہلے بھی آئی پی ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔