உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL Final 2021: مہندر سنگھ دھونی جیت چکے ہیں ٹی-20 کے خطاب، بطور کپتان اب بنائیں گے نیا ورلڈ ریکارڈ

    مہندر سنگھ دھونی جیت چکے ہیں ٹی-20 کے خطاب، بطور کپتان اب بنائیں گے نیا ورلڈ ریکارڈ

    مہندر سنگھ دھونی جیت چکے ہیں ٹی-20 کے خطاب، بطور کپتان اب بنائیں گے نیا ورلڈ ریکارڈ

    IPL Final 2021: آئی پی ایل 2021 کا فائنل مقابلہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔ میچ میں چنئی سپرکنگس(Chennai Super Kings) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی بڑا ریکارڈ بناسکتے ہیں۔ یہ ان کا بطور کپتان 300 واں ٹی-20 میچ ہوگا۔ اب تک دنیا کا کوئی کپتان ایسا نہیں کرسکا ہے۔

    • Share this:
      دبئی: مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی کپتانی میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم 15 اکتوبر کو آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کا فائنل مقابلہ کھیلنے اترے گی۔ ٹورنا منٹ کے کوالیفائر -1 میں چنئی سپرکنگس نے دہلی کیپٹلس کو جبکہ کوالیفائر -2 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے بھی دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ چنئی سپرکنگس کی نظر چوتھے آئی پی ایل خطاب پر ہوگی۔ دھونی کی کپتانی میں ٹیم نے اب تک 3 بار خطاب جیتا ہے۔ اس کے علاوہ دھونی ٹیم کو 2 بار چمپئنز ٹرافی لیگ، ٹی-20 اور ایک بار ٹیم انڈیا کو ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب دلاچکے ہیں۔ یعنی وہ کل 6 ٹی-20 لیگ کا خطاب جیت چکے ہیں۔ دوسری طرف کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دو بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔

      مہندر سنگھ دھونی فائنل میں اترتے ہی ایک نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔ یہ ان کا بطور کپتان ٹی-20 کا 300 میچ ہوگا۔ دنیا کا کوئی کپتان اب تک ایسا نہیں کرسکا ہے۔ دھونی کی کپتانی کی ریکارڈ کی بات کی جائے تو وہ 299 میں سے اب تک 176 میچ جیت چکے ہیں۔ جبکہ 118 میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دو مقابلے ٹائی رہے، جبکہ 3 میچ کا نتیجہ نہیں آیا۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرین سیمی 208 ٹی-20 میچ میں کپتانی کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

      گزشتہ سال کی خراب کارکردگی کو پیھچے چھوڑا

      چنئی سپرکنگس کی ٹیم اوور آل 9 ویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔ گزشتہ سیزن کا مقابلہ ابو ظہبی میں ہی کھیلا گیا تھا اور ٹیم پہلی بار پلے آف میں نہیں پہنچ سکی تھی۔ اوور آل ٹیم 7 ویں نمبر پر رہی تھی۔ تب دھونی کے ریٹائرمنٹ کی بات کی جارہی تھی، لیکن موجودہ سیزن میں ٹیم نے شاندار واپسی کی ہے۔ دھونی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ آخری مقابلہ چنئی میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ یعنی وہ آئندہ سیزن کا مقابلہ کھیلتے ہوئے بھی نظر آسکتے ہیں۔

      سب سے زیادہ 277 شکار کرنے کا بھی ریکارڈ

      مہندر سنگھ دھونی کے پاس بطور وکٹ کیپر ٹی-20 میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ وہ اب تک 346 میچوں میں کل 277 شکار کرچکے ہیں۔ اس میں 193 کیچ اور 84 اسٹمپنگ شامل ہیں۔ پاکستان کے کامران اکمل دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 285 میچ میں 272 شکار کرچکے ہیں۔ 170 کیچ اور 102 اسٹمپنگ کی ہے۔ ہندوستان کے ہی دنیش کارتک 238 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: