ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل: بیچ میدان پر بھڑ گئے ہاردک پانڈیا اور کرس مارس، میچ ریفری نے لگائی پھٹکار

MI Vs RCB: میچ کے بعد ریفری منو نائر نے ان دونوں یعنی ہاردک پانڈیا اور کرس مارس کو پھٹکار لگائی ہے ۔ ان دونوں پر کوڈ آف کنڈکٹ توڑنے کا الزام لگا ہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل: بیچ میدان پر بھڑ گئے ہاردک پانڈیا اور کرس مارس، میچ ریفری نے لگائی پھٹکار
ریفری منو نائر نے دونوں کو لگائی پھٹکار

بدھ کو ممبئی انڈینس (Mumbai Indians)  نے وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو  (Royal Challengers Bangalore) کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی کی ٹیم نے پلے آف کے لئے جگہ تقریبا پکی کر لی ہے۔ میچ کے آخری لمحوں میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)  اور آر سی بی کے کھلاڑی کرس مارس (Chris Morris) کے درمیان زبانی جنگ دیکھنے کو ملی۔ میچ کے بعد ریفری منو نائر نے ان دونوں کو پھٹکار (Reprimanded) لگائی ہے۔ میچ کے بعد ریفری منو نائر نے ان دونوں یعنی ہاردک پانڈیا اور کرس مارس کو پھٹکار لگائی ہے ۔ ان دونوں پر کوڈ آف کنڈکٹ توڑنے کا الزام لگا ہے۔


کیا ہوا تھا میدان پر ؟

کرس مارس (Chris Morris)  اور ہاردک پانڈیا کے درمیان زبردست ٹکر دیکھنے کو ملی۔ میچ کے 15 ویں میں کرس مارس نے اپنی  اپنی سست اور یارکر لمبائی کی گیند سے ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کو خاصہ پریشان کیا لیکن چوتھی گیند پر ہاردک پانڈیا نے کرارا چھکا لگا دیا۔ 17  ویں اوور میں ایک بار پھر سے دونوں ایک دوسرے کے سامنے تھے۔ اس اوور میں ہاردک پانڈیا نے چوتھی گیند پر چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند مارس نے پانڈیا کو محمد سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروادیا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا پویلین لوٹنے کے دوران مارس سے بحث کرنے لگے۔ دونوں کے بیچ درمیانی جنگ دیکھنے کو ملی۔




ریفری منو نائر نے دونوں کو لگائی پھٹکار
میچ کے دوران رہفری منو نائر نے اس واقعے کو لیکر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور کرس مارس کو پھٹکار (Reprimanded)  لگائی ہے۔ کرس مارس (Chris Morris) کو آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.5  کو توڑنے کا قصوروار پائے گئے جبکہ ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کوڈ آف کنڈکٹ 2.20  توڑنے کے قصوروار تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 29, 2020 02:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading