ہندوستان میں کرکٹ کا تہوار کہا جانے والا ٹورنامنٹ آئی پی ایل 31 مارچ کو شروع ہورہا ہے۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم چنئی سوپر کنگس کےخلاف کھیلے گی۔ پہلے ہی میچ میں تجربہ کار کپتان مہندر سنگھ دھونی کے سامنے ہوں گے نوجوان کپتان ہاردک پانڈیا۔ دھونی نے اپنی کپتانی میں چار بار چنئی کو چیمپئن بنایا ہے۔ ساتھ ہی ہاردک نے پہلی بار کپتانی کرتے ہوئے گزشتہ سال گجرات کو چیمپئن بنایا تھا۔
آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں بالی ووڈ کا رنگ بھی نظر آئے گا۔ گلوکار ارجیت سنگھ اور مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ تقریب میں نظر آئیں گی۔ آئی پی ایل نے بدھ (29 مارچ) کو اس کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی ووڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف، رشمیکا مندانا اور ایکٹر ٹائیگر شراف بھی تقریب میں نظر آسکتے یہں۔ ان تینوں کے نام کی بھی آفیشل طور پر تصدیق نیہں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے خواتین پریمیئر لیگ کے افتتاحی تقریب میں اداکارہ کریتی سینن، کیارا اڈوانی اور پاپ سنگر اے پی ڈھلون نے پرفارم کیا تھا۔
آئی پی ایل افتتاحی تقریب کا انعقاد کب ہوگا؟آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کی افتتاحی تقریب 31 مارچ کو ہوگی۔
افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟افتتاحی تقریب احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی؟افتتاحی تقریب 31 مارچ کو شام 6 بجے شروع ہوگی۔
کون سا ٹی وی چینل افتتاحی تقریب کو ٹیلی کاسٹ کرے گا؟اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹی وی پر نشر کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر آئی پی ایل کے میچز اور افتتاحی تقریب دیکھ سکتے ہیں۔
فون یا لیپ ٹاپ پر لائیو میچ کیسے دیکھیں؟ہندوستان میں آئی پی ایل کے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق Viacom18 کے پاس ہیں۔ آپ جیو سنیما(Jio Cinema) کی ایپ یا ویب سائٹ پر میچ اور افتتاحی تقریب کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے پہنچے ماہی،عوامی سیلاب نے لگایا’دھونی ۔۔دھونی‘ کا فلک شگاف نعرہ
یہ بھی پڑھیں:
کرکٹ کے میدان پر میچ کے دوران ہوا کچھ ایسا جسے آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ویڈیومفت میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟جیو سینما پر آئی پی ایل کا ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ اس ایپ میں لائیو میچ دیکھنے کے لیے آپ کو کسی طرح کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہ یں ہے۔ آپ اپنے فون میں یا جیو سینما ایپ انسٹال کرکے فری میں آئی پی ایل کے سبھی میچ اور افتتاحی تقریب کو دیکھ سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔