اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فٹبال کو پیچھے چھوڑ کر 2040 تک آئی پی ایل بن جائے گا دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹس لیگ، سابق کھلاڑی نے کی پیش گوئی

    فٹبال کو پیچھے چھوڑ کر 2040 تک آئی پی ایل بن جائے گا دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹس لیگ، سابق کھلاڑی نے کی پیش گوئی۔فائل تصویر

    فٹبال کو پیچھے چھوڑ کر 2040 تک آئی پی ایل بن جائے گا دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹس لیگ، سابق کھلاڑی نے کی پیش گوئی۔فائل تصویر

    2023 میں بی سی سی آئی کی جانب سے خواتین آئی پی ایل کی پیشکش کی گئی ہے۔ خواتین آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں مجموعی طور پر پانچ ٹیمیں ہوں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      آئی پی ایل کا کریز دھیرے دھیرے بڑھتا جارہا ہے۔ موجودہ وقت میں آئی پی ایل دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسپورٹس لیگ ہے۔ اس معاملے میں نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) نمبر ایک پر موجود ہے۔ اب انگلینڈ کے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے گزشتہ بدھ کو پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2040 تک آئی پی ایل نیشنل فٹ بال لیگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی لیگ بن جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے خواتین آئی پی ایل کے بارے میں کہا کہ اس سے خواتین کرکٹ کی ترقی ہوگی۔

      اسٹراس نے کہا، ہندوستانی معیشت کے بڑھنے کے ساتھ امید ہے کہ جب تک یہ 2040 میں امریکہ کے برابر پہنچے گی، تب تک آئی پی ایل کی قدر آج کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہوجانے کا امکان ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا گھریلو اسپورٹنگ ٹورنامنٹ ہوگا۔‘

      دنیا کی ہے دوسری سب سے بڑی لیگ

      نیشنل فٹ بال لیگ کے بعد، آئی پی ایل دنیا کی دوسری سب سے مہنگی اسپورٹنگ لیگ ہے۔ 2023 سے 27 تک کے لیے اس لیگ کے میڈیا رائٹس 48390 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے تھے۔ اس میں ٹی وی براڈکاسٹ کے لیے 23575 کروڑ میں رائٹس خریدے گئے۔ جب کہ 20500 کروڑ روپے میں اس کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت ہوئےہیں۔

      اس مرتبہ ہوگی خواتین آئی پی ایل کی شروعات

      2023 میں بی سی سی آئی کی جانب سے خواتین آئی پی ایل کی پیشکش کی گئی ہے۔ خواتین آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں مجموعی طور پر پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ اس کی شروعات مینس آئی پی ایل سے ہوگی۔ ابھی اس کے لیے کھلاڑیوں کا آکشن ہونا ہے۔ ان ساری چیزوں کو لے کر ابھی کسی طرح کی آفیشل تواریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کھیل-کھلاڑیوں پر مہربان ہوئی مودی حکومت، کھیل بجٹ میں بمپر اضافہ، اتنے کروڑ بڑھی رقم

      یہ بھی پڑھیں:

      بتادیں کہ اس کے بعد مینس آئی پی ایل اس مرتبہ اپنے پرانے ہوم اینڈ اوے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل اس فارمیٹ میں نہیں ہوپارہا تھا۔ اس میں سبھی ٹیمیں اپنا ایک میچ گھریلو میدان پر اور ایک میچ باہر کھیلیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: