جموں وکشمیر کےکرکٹر عبدالصمد کو عرفان پٹھان اور ہربھجن نے مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا
یوراج سنگھ نے کشمیری کرکٹر عبدالصمد کو مستقبل کا خاص کھلاڑی قرار دیا
دہلی کیپٹلس کے خلاف انڈین پریمیئرلیگ کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے 16 گیندوں میں 33 رن بنانے والے عبدالصمد کی بلے بازی کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے خلاف انڈین پریمیر لیگ 2020 (آئی پی ایل 2020) کے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدر آباد کی جانب سے 16 گیندوں میں 33 رن بنانے والے عبدالصمد کی بلے بازی کی سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ نے تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو مستقبل کا بڑا کھلاڑی قرار دیا ہے۔ میچ کے بعد عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرکے عبدالصمد کو مبارکباد دی ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقیناً حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہئے تھا، لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے، انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے بھی عبدالصمد کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عبدالصمد مستقبل میں ایک بہت بڑا کھلاڑی بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے کچھ زبردست شاٹس کھیلے، انریچ نورٹجے کے خلاف جو پُل شاٹ کھیلا وہ حیرت انگیز تھا۔
عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یقیناً حیدرآباد کی ٹیم کو میچ جیتنا چاہئے تھا، لیکن مجھے عبد الصمد پر فخر ہے، انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔
واضح رہے کہ عبدالصمد جموں و کشمیر سے آئی پی ایل میں کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عبدالصمد سے قبل کشمیر سے پرویز رسول اور راسخ سلام وہ کھلاڑی رہ چکے ہیں، جنھیں آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا۔ دہلی کے خلاف میچ میں انریچ نورٹجے کی گیند بازی پر عبدالصمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 چھکے لگائے۔ اس آئی پی ایل میں کشمیر کے اس بلے باز نے جسپریت بمراہ، کمنس اور ربادا جیسے گیند باز کے خلاف چھکے لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عبدالصمد مستقبل میں ایک بہت بڑا کھلاڑی بننے جارہے ہیں۔ انہوں نے کچھ زبردست شاٹس کھیلے، انریچ نورٹجے کے خلاف جو پُل شاٹ کھیلا وہ حیرت انگیز تھا۔
دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور تین وکٹ پر 189 رن بنائے تھے۔ جواب میں سن رائزرز 8 وکٹوں پر صرف 172 رن بنا سکے۔ کین ولیمسن نے شاندار 67 رن بنائے، ولیمسن نے اپنی اننگ میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ولیمسن کے علاوہ جموں و کشمیر کے عبدالصمد کی طوفانی اننگ نے کرکٹ کے لیجنڈ کا دل جیت لیا۔ عبدالصمد نے اپنی اننگ میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 33 رن بنائے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔