உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرفان پٹھان دوسری بار بنے والد، تصویر شیئر کرکے مداحوں کو سنائی خوشخبری

    ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) دوسری بار والد بنے ہیں۔ انہوں نے اسپتال سے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ عرفان پٹھان کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے، جس کا نام عمران خان ہے۔ عرفان پٹھان نے سال  2016 میں پیشے سے ماڈل رہیں صفا بیگ سے نکاح کیا تھا۔ صفا بیگ کے والد سعودی عرب میں بزنس مین ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) دوسری بار والد بنے ہیں۔ انہوں نے اسپتال سے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ عرفان پٹھان کا پہلے سے ہی ایک بیٹا ہے، جس کا نام عمران خان ہے۔ عرفان پٹھان نے سال  2016 میں پیشے سے ماڈل رہیں صفا بیگ سے نکاح کیا تھا۔ صفا بیگ کے والد سعودی عرب میں بزنس مین ہیں۔

      عرفان پٹھان نے سال 2016 میں صفا بیگ سے نکاح کیا تھا۔ ان کی شادی مکہ میں ہوئی تھی۔ اس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شامل ہوئے تھے۔ ویسے صفا بیگ کی فیملی بنیادی طور پر حیدرآباد کی رہنے والی ہے۔ لیکن ان کے والد مرزا فاروق بیگ بزنس کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے تھے۔ صفا بیگ کی ابتدائی تعلیم جدہ کے انٹرنیشنل اسکول میں ہوئی تھی۔

      صفا بیگ کی پیدائش 28 فروری 1994 کو ہوئی تھی۔ وہ عرفان پٹھان سے عمر میں 10 سال چھوٹی ہیں۔ عرفان پٹھان اور صفا بیگ پہلی بار 20 دسمبر، 2016 میں والدین بنے تھے۔ تب عمران خان کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس وقت بھی عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرکے اپنے والد بننے (Irfan Pathan welcome baby boy) کی جانکاری دی تھی۔ تب انہوں نے لکھا تھا ایک احساس کو بیان کرنا مشکل ہے… اس میں ایک بہترین سی کوشش ہے۔ ہمیں بیٹا ہوا ہے۔

      عرفان پٹھان 2007 میں ٹی 20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کے رکن رہے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے شاندار گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف فائنل مقابلے میں 16 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا تھا۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے 14.90 کی اوسط سے 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ عرفان پٹھان نے ہندوستان کے لئے 29 ٹسٹ، 120 ونڈے اور 24 ٹی میچ کھیلے ہیں۔ اس میں انہوں نے 301 کل وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: