ہوم » نیوز » اسپورٹس

فرضی خبر پر عرفان پٹھان نے کیا ایسا پوسٹ، تیزی سے ہوا وائرل

ہندوستانی عظیم گیند باز عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نےلوگوں سےکہا کہ یقین اور بھروسہ کرنے سے پہلے دو بار جانچ لیں۔

  • Share this:
فرضی خبر پر عرفان پٹھان نے کیا ایسا پوسٹ، تیزی سے ہوا وائرل
عرفان پٹھان نے کہا- ناظرین کے بغیر آئی پی ایل جیسے مہمانوں کے بنا شادی

نئی دہلی: آج کل سوشل میڈیا پرکوئی بھی خبر، ویڈیو بغیرسوچےسمجھے بس فوراً شیئرکرنےکی ہوڑ لگی ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو کی صداقت کی جانچ کئے بغیرلوگ اسے وائرل کردیتے ہیں۔ ویڈیو یا پوسٹ ایک سے دو، دو سے چار میں پھیل جاتا ہے۔ کئی بار یہ فیک نیوز (فرضی خبر) اور پوسٹ معاشرے کو اتنا ہی نقصان پہنچا دیتے ہیں، جتنی کوئی بیماری۔ یا اسے ایک بیماری بھی کہہ سکتے ہیں، جو اگربڑی شکل اختیارکرلیں تو نقصان بھی بڑا ہی ہوتا ہے۔ کئی تنازعات اور اختلاف کی جڑتو یہی وائرل پوسٹ ہوتے ہیں۔


اسی وجہ سے وقت بہ وقت ماہرین ان کےخلاف لوگوں کو بیدارکرنےکی مہم چلاتے رہتے ہیں۔ تمام میڈیا بھی اب وائرل پوسٹ کی سچائی سامنےلانےکی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ پولیس بھی فرضی خبرکو پھیلانا ایک جرم مانتی ہے اور ایسا کرنے والوں پرسخت کارروائی کرتی ہے۔ فرضی خبر اور وائرل پوسٹ کےخلاف اب ہندوستان کے عظیم آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے لوگوں کو بیدارکرتے ہوئےسوال کیا۔



عرفان پٹھان بھی ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی سرگرم ہیں اور وہ ہر موضوع پر اپنی بات بھی رکھتے ہیں۔
عرفان پٹھان بھی ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی سرگرم ہیں اور وہ ہر موضوع پر اپنی بات بھی رکھتے ہیں۔



 جذباتی ہونے سے پہلے تصدیق کریں

عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نےسوال کرتے ہوئےکہا کہ کیا کسی خبر پردھیان دینے اور اس سےجذباتی طور سےجڑنے سے پہلے یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہےکہ اسے دو بار چیک کیا جائے۔ حالانکہ انہوں نےان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی کچھ خبروں کو لےکر ایسا کہا۔ ان کے اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ مداح ان کی بات سے متفق بھی ہیں۔ عرفان پٹھان بھی ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی سرگرم ہیں اور وہ ہر موضوع پر اپنی بات بھی رکھتےہیں۔ مگر وہ خود بھی ایسےکسی ویڈیو یا پوسٹ کو شیئرکرنے سے بچتے ہیں، جس پر انہیں خود ہی یقین نہیں ہوتا۔ یا پھراس کے سچ ہونےپر تھوڑا بھی شک ہوتا ہے۔ فی الحال تو کورونا وائرس کے سبب عرفان پٹھان بھی گھر میں قید ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ عرفان پٹھان ان دنوں اپنے والد کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
First published: Apr 24, 2020 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading