ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان جے این یو تشدد سے ناراض، دیا یہ بڑا بیان

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جو کچھ بھی یونیورسٹی کے اندر ہورہا ہے، اس سے ملک کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔ اس سے قبل سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر پولیس کی کارروائی پربھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

  • Share this:
عرفان پٹھان جے این یو تشدد سے ناراض، دیا یہ بڑا بیان
عرفان پٹھان جے این یو میں تشدد سے ناراض

نئی دہلی: سابق کرکٹرعرفان پٹھان نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں اتوارکو ہونے والے تشدد پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرکہا کہ جوکچھ بھی یونیورسٹی کے اندرہورہا ہے، اس سےملک کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔ عرفان پٹھان نےگزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ وہ ملک سے متعلق مسئلوں پررائے ظاہر کرنےسے پیچھے نہیں ہٹتےہیں۔ انہوں نےشہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کےطلباء پر پولیس کے ظلم وتشدد کےخلاف بھی اسٹینڈ لیا تھا۔






First published: Jan 06, 2020 06:02 PM IST