ہوم » نیوز » اسپورٹس

رمضان میں ہوئی عرفان پٹھان سے غلطی، اچانک پی لیا پانی، ویڈیو وائرل

 ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

  • Share this:
رمضان میں ہوئی عرفان پٹھان سے غلطی، اچانک پی لیا پانی، ویڈیو وائرل
 ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

نئی دہلی: رمضان (Ramadan) کے مبارک اور مقدس مہینے میں ٹیم انڈیا کے کئی بڑے کھلاڑی بھی روزہ رکھتے ہیں۔ ان میں عرفان پٹھان(Irfan Pathan)  اور یوسف پٹھان بھی شامل ہیں۔ حالانکہ عرفان پٹھان سے پیر کو غلطی ہوگئی۔ وہ اپنے کمرے میں بیٹے کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، تبھی انہوں نے اچانک پانی پی لیا۔ یوسف پٹھان نے عرفان پٹھان کو یاد دلایا کہ تمہارا روزہ ہے، جسے سن کر عرفان پٹھان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔


عرفان پٹھان نے پی لیا پانی؟


واضح رہے کہ روزے کے دوران کئی بار لوگوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں اور وہ غلطی سے پانی پی لیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کے ساتھ بھی ہوگیا۔ اسی موضوع پر ہنسی مذاق میں عرفان پٹھان نے مداحوں کی تفریح کرنے کی کوشش کی ہے۔ عرفان پٹھان نے ایسی ہی غلطی کا ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا- یہ غلطی کس کس سے ہوئی ہے؟


 



عرفان پٹھان (Irfan Pathan) کے اس ویڈیو کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے مانا کہ ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں، لیکن اللہ اس کے باوجود اپنے بندوں کو معاف کردیتا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ نوراتری کے برت میں بھی وہ غلطی سے کچھ کھا لیتے ہیں، تب اچانک یاد آتا ہے کہ ان کا اپواس (روزہ) تھا۔

عرفان پٹھان نے کھڑے کئے تھے سلیکٹروں پر سوال

واضح رہے کہ عرفان پٹان (Irfan Pathan) بھی دوسرے کرکٹروں کی طرح لاک ڈاون پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں۔ وہ بھی انسٹا گرام لائیو کے ذریعہ اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ اکثر باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ سریش رینا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے ٹیم انڈیا کے سلیکٹروں کو ہی سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کردیا۔ عرفان پٹھان نے الزام لگایا کہ انہیں محض 30 سال کی عمر میں سلیکٹروں نے بوڑھا بتا دیا تھا۔

عرفان پٹھان نے ٹیم انڈیا کے سلیکٹروں کو ہی سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کردیا۔
عرفان پٹھان نے ٹیم انڈیا کے سلیکٹروں کو ہی سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کردیا۔


عرفان پٹھان نے کہی یہ بات

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے شکوہ کیا ہے کہ ملک میں کرکٹ ذمہ داران نے انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جن کا کیریئر شاندار کارکردگی کے باوجود جلد ختم ہوگیا۔ عرفان پٹھان کے مطابق انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا۔ 2003 میں ہندوستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے عرفان پٹھان نے سریش رینا کے ساتھ انسٹاگرام لائیو پر یہ بات کہی۔ دراصل عرفان پٹھان نے سریش رینا کو یاد دلاتے ہوئےکہا کہ ان کے درمیان تین ناٹ آؤٹ فاتح شراکت ہوئیں، اس بات پر سریش رینا نے ان سےکہا کہ ان کے سری لنکا کے خلاف 2012 میں کھیلی گئی اننگ آج بھی یاد ہے۔ جہاں انہوں نے اکیلے دم پر ہندوستان کو جیت دلائی۔ سریش رینا کی بات سن کر عرفان نےکہا کہ وہ میچ ان کے کیریئرکا آخری ونڈے ثابت ہوا۔ سابق آل راؤنڈر نےکہا کہ آج کے وقت میں اگرکوئی ایسا کھیلے تو وہ سال بھر کے لئے ٹیم سے باہر نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک اور آسٹریلیا، انگلینڈ کی سوچ میں فرق ہے۔ مائیکل ہسی نے 29- 30 کی عمر میں ڈیبو کیا تھا اور جب وہ ریٹائر ہوئے، تب وہ عظیم کرکٹروں کی فہرست میں شمار تھے، مگر ہندوستان میں 30 کی عمر میں کوئی ڈیبو کرنے کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکتا۔ یہاں بوڑھا بتانے لگتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا۔ ایک بار بی سی سی آئی کے کسی شخص نے بڑودہ کےکسی کرکٹرکو ان کےلئے کہا کہ وہ تو ان کی ریڈار پر ہیں ہی نہیں۔
First published: May 12, 2020 08:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading