ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر 2012 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 22, 2020 01:05 AM IST
  • Share this:
عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر
عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنے چاہئے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ہندستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے شاندار سوئنگ کی بدولت کئی عظیم کرکٹرز کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جب مسلسل تین وکٹ گراکر انہوں سب کو حیران کر دیا تھا۔

عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر 2012 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔ تاہم، متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہئے تھا۔ ایسے ہی ایک پرستار نے ٹوئٹر پر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عرفان پٹھان کے آخری میچوں کے بلے بازی کے اعداد و شمار پوسٹ کئے۔ انہوں نے عرفان کے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے کو 'بدقسمتی' قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی -20 کے آخری انٹرنیشنل میچ میں عرفان پٹھان نے کتنا شاندار پرفارم کیا تھا۔چند گھنٹے بعد عرفان پٹھان نے رپلائی دیا۔


متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہئے تھا۔
متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہئے تھا۔


انہوں نے لکھا کہ 'اگر آپ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیل اسٹین اور مركل جیسے خطرناک گیند بازوں کے خلاف آل راؤنڈر کے طور پر ناٹ آؤٹ 63 رن بنائیں اور وہ آخری میچ ثابت ہو۔' نیچے ایک یوزر نے ایک تبصرہ کیا اور عرفان پٹھان کا موڈ خراب کر دیا۔اس نے لکھا کہ 'لیکن آپ کو ٹیسٹ میچ میں وکٹ نہیں ملے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ خراب بولنگ کی وجہ سے آپ کو ڈراپ کیا گیا نہ کہ بلے بازی کی وجہ سے۔' جس پر عرفان پٹھان نے منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'کیا میں اکیلا تھا جسے اس میچ میں وکٹ نہیں ملے۔جہاں تک آپ نہیں جانتے کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے میچ میں مجھے مین آف دی میچ ایوارڈ ملا تھا۔شاید آپ اس وقت پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔' عرفان نے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی -20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔جس میں انہوں نے بالترتیب 100، 173 اور 28 وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے ریڈ بال کرکٹ میں 1105 رنز، ون ڈے میں 1544 اور سب سے چھوٹی شکل میں 172 رنز بنائے ہیں۔
First published: May 22, 2020 12:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading