ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان نےکہا- 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا، سریش رینا نے کہی یہ بڑی بات

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے شکوہ کیا ہےکہ ملک میں کرکٹ ذمہ داران نے انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا۔ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جن کا کیریئر شاندار کارکردگی کے باوجود جلد ختم ہو گیا۔

  • Share this:
عرفان پٹھان نےکہا- 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا، سریش رینا نے کہی یہ بڑی بات
عرفان پٹھان نے ٹیم انڈیا کے سلیکٹروں کو ہی سوالوں کے گھیرے میں کھڑا کردیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے شکوہ کیا ہے کہ ملک میں کرکٹ ذمہ داران نے انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جن کا کیریئر شاندار کارکردگی کے باوجود جلد ختم ہوگیا۔ عرفان پٹھان کے مطابق انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا۔ 2003 میں ہندوستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے عرفان پٹھان نے سریش رینا کے ساتھ انسٹاگرام لائیو پر یہ بات کہی۔ دراصل عرفان پٹھان نے سریش رینا کو یاد دلاتے ہوئےکہا کہ ان کے درمیان تین ناٹ آؤٹ فاتح شراکت ہوئیں، اس بات پر سریش رینا نے ان سےکہا کہ ان کے سری لنکا کے خلاف 2012 میں کھیلی گئی اننگ آج بھی یاد ہے۔ جہاں انہوں نے اکیلے دم پر ہندوستان کو جیت دلائی۔ سریش رینا کی بات سن کر عرفان نےکہا کہ وہ میچ ان کے کیریئرکا آخری ونڈے ثابت ہوا۔ سابق آل راؤنڈر نےکہا کہ آج کے وقت میں اگرکوئی ایسا کھیلے تو وہ سال بھر کے لئے ٹیم سے باہر نہیں ہوگا۔


عرفان پٹھان نےکہا کہ ہمارے ملک اور آسٹریلیا، انگلینڈ کی سوچ میں فرق ہے۔ مائیکل ہسی نے 29- 30 کی عمر میں ڈیبو کیا تھا اور جب وہ ریٹائر ہوئے، تب وہ عظیم کرکٹروں کی فہرست میں شمار تھے، مگر ہندوستان میں 30 کی عمر میں کوئی ڈیبو کرنے کے بارے میں سوچ ہی نہیں سکتا۔ یہاں بوڑھا بتانے لگتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ انہیں 30 سال کی عمر میں بوڑھا بنا دیا گیا۔ ایک بار بی سی سی آئی کے کسی شخص نے بڑودہ کےکسی کرکٹرکو ان کےلئے کہا کہ وہ تو ان کی ریڈار پر ہیں ہی نہیں۔


 عرفان پٹھان نےکہا کہ ہمارے ملک اور آسٹریلیا، انگلینڈ کی سوچ میں فرق ہے۔

عرفان پٹھان نےکہا کہ ہمارے ملک اور آسٹریلیا، انگلینڈ کی سوچ میں فرق ہے۔


عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ ویسے تو 30 کی عمر میں بوڑھا نہیں ماننا چاہیے، مگر پھر بھی ایسی سوچ ہے تو جتنے بھی 30 کے آس پاس والے کھلاڑی ہیں جو بورڈ یا ایسوسی ایشن کے ریڈار پر نہیں ہیں، ان کو ليگ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہئے۔
اس دوران سریش رینا نےکہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کو آئی سی سی یا غیر ملکی لیگ کی فرنچائز سے بات کرتے ہوئے ہمیں دو مختلف غیر ملکی ليگز میں کھیلنےکی اجازت دینی چاہئے۔ کم ازکم ہمیں دو غیر ملکی لیگ میں کھیلنےکی اجازت ہونی چاہئے۔ اس سے وہاں اچھی کارکردگی کرتے ہیں تو نیشنل ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔
ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو غیر مرکزی کنٹریکٹ ہندوستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی -20 لیگ میں کھیلنے کی اجازت دینی چاہئے۔
سریش رینا نے انسٹاگرام لائیو چیٹ پر عرفان پٹھان کے ساتھ بات چیت میں یہ مشورہ دیا۔ سریش رینا نےکہا کہ جن ہندوستانی کھلاڑیوں کے پاس بی سی سی آئی کا مرکزی معاہدہ نہیں ہے، انہیں غیر ملکی ٹی -20 لیگ میں کھیلنےکی اجازت دی جانی چاہئے۔ ابھی تک ہندوستانی کھلاڑیوں کو کسی بھی غیر ملکی ٹی -20 لیگ میں کھیلنےکےلئے بی سی سی آئی اجازت نہیں دیتا ہے جبکہ زیادہ تر دیگر ممالک کےکھلاڑیوں کے پاس ایسی کئی لیگ میں کھیلنےکا اختیار ہے۔ سریش رینا نے ساتھ ہی کہا کہ غیر ملکی لیگ کی تعداد کو محدود کیا جاسکتا ہے۔


سریش رینا نے عرفان پٹھان سےکہا کہ ان کے سری لنکا کے خلاف 2012 میں کھیلی گئی اننگ آج بھی یاد ہے۔
سریش رینا نے عرفان پٹھان سےکہا کہ ان کے سری لنکا کے خلاف 2012 میں کھیلی گئی اننگ آج بھی یاد ہے۔


بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا نےکہا کہ وہ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور رابن اتھپا جیسے کھلاڑی جن کے پاس بی سی سی آئی کے مرکزی معاہدہ نہیں ہیں، انہیں کم ازکم دو غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس کے آل راؤنڈر سریش رینا نےکہا کہ اس طرح کی شرکت سے کھلاڑیوں کو فٹ رہنے اور اپنی مہارت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ 2017 کے شروع میں یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ میں بلٹز میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی، لیکن بعد میں اس سے انکار کر دیا گیا تھا۔ یوسف پٹھان اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ان کے پاس مرکزی معاہدہ بھی نہیں تھا۔
First published: May 11, 2020 04:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading