ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان کا بڑا انکشاف، شعیب اختر نے دی مجھے اور دھونی کو اٹھوانے کی دھمکی

عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ 2006 میں شعیب اختر نے انہیں اور دھونی کو اٹھوا لینے کی دھمکی دی تھی۔ سال 2006 میں فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں انہوں نے 90 رن بنائے تھے۔

  • Share this:
عرفان پٹھان کا بڑا انکشاف، شعیب اختر نے دی مجھے اور دھونی کو اٹھوانے کی دھمکی
عرفان پٹھان کا شعیب اختر سے متعلق بڑا انکشاف۔

نئی دہلی: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) اپنے وقت میں سب سے خطرناک گیند بازوں میں سے ایک تھے، مگر وہ کھلاڑیوں کے ساتھ سلیجنگ کرنے کے لئے بدنام تھے۔ کھلاڑیوں کو الٹ سیدھا کہنا، دھمکیاں ینا ان کی عادت میں شمار تھا۔ کچھ ایسا ہی مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) اور عرفان پٹھان کے ساتھ بھی انہوں نے کیا۔ اسپورٹس تک سے بات کرتے ہوئے عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے انکشاف کیا کہ 2006 میں شعیب اختر نے انہیں اور دھونی کو اٹھوا لینے کی دھمکی دی تھی۔ 2006 میں فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں عرفان پٹھان نے 90 رن بنائے تھے اور اس اننگ کے دم پر ٹیم انڈیا نے پہلی اننگ میں 15 رنوں کی سبقت بنا لی تھی۔


پہلی اننگ میں شعیب اختر نے سچن تندولکر کو آوٹ کیا اور اس وقت شعیب کافی جارحانہ نظر آرہے تھے۔ انہوں نے باونسر کے ساتھ عرفان پٹھان کا استقبال کیا۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ کریز پر آتے ہی انہوں نے دھونی سے پوچھا کہ کیا چل رہا ہے۔ دھونی نے مجھ سے کہا کہ کوئی نہیں آرام سے کھیلو۔ شعیب اختر کی پہلی گیند باونسر تھی، جو میں دیکھ نہیں پایا اور گیند کان کے پاس سے وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔ اس وقت ٹیم لڑکھڑائی ہوئی تھی اور ہمیں اننگ کو سنبھالنا تھا۔ ایسے میں میں نے اور دھونی نے پلان بنایا کہ شعیب اختر کے اسپیل کو ختم کیا جائے۔ تب میں نے دھونی سے کہا تھا کہ میں شعیب اختر کو جواب دوں گا اور وہ بس ہنس دیں۔


عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ 2006 میں شعیب اختر نے انہیں اور دھونی کو اٹھوا لینے کی دھمکی دی تھی۔
عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ 2006 میں شعیب اختر نے انہیں اور دھونی کو اٹھوا لینے کی دھمکی دی تھی۔


عرفان پٹھان نے ایسے دیا جواب

عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ریورس سوئنگ نہ ہو، اختر سلیج کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی گیند پھینک رہے تھے۔ شعیب اختر نے سلیجنگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بات دس ہے تو وہ بیس بولیں گے۔ اس کے بعد میں نے شعیب اختر کو کہا کہ پاجی اگلے اسپیل میں اتنا ہی جان لگے گی۔ اس سے شعیب اختر غصہ ہوگئے اور کہا کہ بہت زیادہ بات کر رہے ہو، تیرے کو میں اٹھا لوں گا ادھر سے۔ اس پر میں نے بھی کہا کہ پٹھان ہوں، آپ ایسی بات نہیں کرسکتے۔ اس کے شعیب اختر نے غصے میں باونسر مارنی شروع کردی۔ اس کے ساتھ ہی ان کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی اور ٹیم انڈیا (Team India) اس میچ کو بچانے میں کامیاب رہی۔
First published: May 31, 2020 08:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading