உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرفان پٹھان ایک ٹوئٹ کے بعد پھر سرخیوں میں، Social Media پر صارفین نے کر رہے ہیں تبصرہ

    عرفان پٹھان ٹوئٹ کے بعد پھر سرخیوں میں ہیں۔

    عرفان پٹھان ٹوئٹ کے بعد پھر سرخیوں میں ہیں۔

    سابق ہندوستانی کرکٹر اور سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی بات رکھنے والے عرفان پٹھان نے تازہ ٹوئٹ میں حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ دونوں تصاویر میں ایک طرف جہاں قومی پرچم دکھائی دے رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔ وہ اکثر کرکٹ سے متعلق باتوں کو تو ٹوئٹ کرتے ہی ہیں، کئی بار ملک میں کچھ معاملوں پر بھی اپنی رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ملک کو خاص پیغام دیا ہے۔ عرفان پٹھان نے تازہ ٹوئٹ میں حب الوطنی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ دونوں تصاویر میں ایک طرف جہاں قومی پرچم دکھائی دے رہا ہے۔

      وہیں دوسری طرف انہوں نے اپنے والد کی شخصیت کو بھی قابل احترام ظاہر کیا ہے۔ اس تصویر میں عرفان پٹھان کے ساتھ یوسف پٹھان بھی ہیں اور ساتھ میں بچے بھی موجود ہیں۔ عرفان پٹھان کے اس ٹوئٹ پر لوگ ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر بھی ان کی تنقید کر رہے ہیں۔



      ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے اس سے قبل بھی سرخیوں میں تھے، جب انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ ہندوستان کو خوبصورت قرار دیا تھا۔ تاہم ان کے ساتھی کرکٹر رہے امت مشرا نے ان کے ٹوئٹ پر ایسا جواب دیا، جس سے وہ ٹرول ہوگئے۔ حالانکہ عرفان پٹھان کا ٹوئٹ مکمل نہیں تھا، جس کی وجہ سے امت مشرا کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’میرا ملک، میرا خوبصورت ملک، اس کے پاس دنیا کا عظیم ملک بننے کی قابلیت ہیں لیکن…‘ عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے یہ مطلب نکالا گیا تھا کہ ہندوستانی ترقی کرے گا، مگر آئین پر عمل کرتے ہوئے ہی کرسکتا ہے۔

      عرفان پٹھان نے یہ ادھورا ٹوئٹ کیا تھا۔
      عرفان پٹھان نے یہ ادھورا ٹوئٹ کیا تھا۔


      امت مشرا نے بغیر کسی کو ٹیگ کئے ٹوئٹ کیا۔
      امت مشرا نے بغیر کسی کو ٹیگ کئے ٹوئٹ کیا۔


      عرفان پٹھان نے اس طرح سے اپنی بات کو ادھورا چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد امت مشرا کے ٹوئٹ کو عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے جوڑ کر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے جو ٹوئٹ کیا تھا اس کی ابتدائی لائنیں عرفان پٹھان کے ٹوئٹ سے ملتی ہیں۔ امت مشرا نے حالانکہ کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

      اس سے قبل بھی سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر کئی بار ٹرول کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ کوئی بھی بات ٹوئٹ کرتے ہیں تو اس پر جہاں ایک طرف ان کی تعریف ہوتی ہے وہیں دوسری طرف انہیں ٹرول بھی کیا جانے لگتا ہے۔ تاہم عرفان پٹھان اس کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اور وہ کھل کر اپنی بات رکھتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: