ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان نے کہا- آسٹریلیا میں ٹی ۔20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل

ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے اس سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔

  • Share this:
عرفان پٹھان نے کہا- آسٹریلیا میں ٹی ۔20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل
آسٹریلیا میں ٹی ۔20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل: عرفان پٹھان

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے اس سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ’اسٹار اسپورٹس’ کے پروگرام ’کرکٹ کنکٹیڈ’ میں سابق ہندوستانی تیزگیندباز عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے سلسلے میں کافی بحث ہو رہی ہے، لیکن اس کے انعقاد پر مجھے اندیشہ ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ یہ عالمی کپ آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے اور میں وہاں رہا ہوں۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔ وہ ہر حالت کو اچھی طرح سمجھ کر ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔ کھیل اور کوارنٹین کے ضابطوں کو دیکھ کر مجھے عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے صدر ارل ایڈنگس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عالمی وبا کے دوران ٹی -20 کا انعقاد ’ناممکن‘ ہے۔


عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔


آئی سی سی کو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہونے والے ٹورنا منٹ کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جس نے ورلڈ کپ سے متعلق فیصلے کو گذشتہ ہفتے بورڈ کے اجلاس میں جولائی تک ملتوی کردیا تھا۔ آئی سی سی بورڈ میں حصہ لینے والے ایڈنگ کے مطابق وقت کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے 16 ممالک میں سے کئی ملک اب بھی عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ ٹورنا منٹ کا انعقاد کرنا کافی مشکل ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس کے لئے آئی سی سی کو دیگر متبادل بتائے ہیں۔
First published: Jun 17, 2020 08:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading