ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان کی IPL 2020 ٹیم میں شامل نہیں ہیں وراٹ کوہلی - روہت شرما، پولارڈ کو بنایا کپتان

سابق ہندوستانی آل راونڈر اور کرکٹ ماہر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے اپنی آئی پی ایل (IPL) ڈریم ٹیم بنائی ہے۔ اپنی اس ٹیم میں عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) کو باہر کردیا ہے۔

  • Share this:
عرفان پٹھان کی IPL 2020 ٹیم میں شامل نہیں ہیں وراٹ کوہلی - روہت شرما، پولارڈ کو بنایا کپتان
عرفان پٹھان کی IPL 2020 ٹیم میں شامل نہیں ہیں وراٹ کوہلی - روہت شرما، پولارڈ کو بنایا کپتان

نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راونڈر اور کرکٹ کمینٹیٹر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے اپنی آئی پی ایل (IPL) ڈریم ٹیم بنائی ہے۔ اپنی اس ٹیم میں عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli)  اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) کو باہر کردیا ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں وراٹ کوہلی اپنی ٹیم کو پلے آف تک لے گئے اور روہت شرما نے آئی پی ایل کا پانچواں خطاب اپنے نام کیا۔ باوجود اس کے عرفان پٹھان کی آئی پی ایل 2020 ٹیم میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کو جگہ نہیں مل پائی ہے۔


انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) کا سفر 10 نومبر کو ختم ہوچکا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن ختم ہونے کے بعد کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ماہرین نے اپنی اپنی آئی پی ایل 2020 ٹیم بنائیں۔ اب اس لسٹ میں عرفان پٹھان کا نام بھی جڑ گیا ہے۔


اے بی ڈیویلیئرس کو مڈل آرڈر میں رکھتے ہوئے عرفان پٹھان نے تھری ڈائمنشن پلیئر کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کو آئی پی ایل 2020 کا کپتان بنایا۔ انہون نے کہا، ’میں چاہوں گا کیرون پولارڈ نمبر پانچ پر بلے بازی کریں۔ وہ میری ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ میرے پاس ہاردک پانڈیا کے طور پر متبادل تھا، لیکن وہ گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔ پولارڈ گیند بازی کے ساتھ کپتانی کا کردار نبھائیں گے۔ وہ شاندار فیلڈر ہیں، لہٰذا میں تھری ڈائمنشنل پلیئر کو منتخب کروں گا۔ انہوں نے مارکس اسٹوئنس، راہل تیوتیا، یجویندر چہل، کگیسو رباڈا، جسپریت بمراہ، اور محمد شمی کے ساتھ پوری کی۔


کچھ ایسی ہے عرفان پٹھان کی آئی پی ایل 2020 ڈریم ٹیم

کے ایل راہل، شکھر دھون، سوریہ کمار یادو، اے بی ڈیویلیئرس (وکٹ کیپر)، کیرون پولارڈ (کپتان)، مارکس اسٹوئنس، راہل تیوتیا، یجویندر چہل، کگیسو رباڈا، جسپریت بمراہ اور محمد شمی
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 17, 2020 03:12 PM IST