ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان نے اشاروں میں امیتابھ بچن پر نشانہ سادھا، کہا- فلم اسٹار کی وجہ سے...

عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے کہا کہ بات تمیز سے کرنی چاہئے۔ اگر آپ تمیز سے بات نہیں کریں گے، گالی گلوج کریں گے تو یہ صحیح نہیں ہے۔

  • Share this:
عرفان پٹھان نے اشاروں میں امیتابھ بچن پر نشانہ سادھا، کہا- فلم اسٹار کی وجہ سے...
عرفان پٹھان نے اشاروں میں امیتابھ بچن پر نشانہ سادھا

نئی دہلی: لاک ڈاون کے دوران کرکٹ نہ ہونے کے سبب ان دنوں کئی کرکٹرس حیران کرنے والے انکشافات کر رہے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے سلیکٹروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 30 سال کی عمر میں ہی بوڑھا بنا دیا تھا اور اب ایک بار پھر وہ اپنے بیان کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اپنے بیان پر عرفان پٹھان اکثر ٹرولرس کے نشانے پر آجاتے ہیں اور اس بار سابق ہندوستانی آل راونڈر نے انہیں موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے امیتابھ بچن (amitabh bachchan) پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے بڑی بات کہی ہے۔


سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے امیتابھ بچن پر نشانہ سادھتے ہوئے بڑی بات کہی ہے۔
سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے امیتابھ بچن پر نشانہ سادھتے ہوئے بڑی بات کہی ہے۔


عرفان پٹھان نے کہا کہ آپ کو ریئل ہونا ہے، جو شخص ہندوستان کے لئے کھیلا ہے، جب وہ بات کرتا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی بات کرتا ہے۔ یہی نہیں عرفان پٹھان نے امیتابھ بچن پر نشانہ سادھتے ہوئے جو بیان دیا ہے۔ اس پر تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ایک پرانے ٹوٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان جیسے لوگوں کے سبب لوگ اپنی بات سب کے سامنے نہیں رکھ پاتے۔ حالانکہ عرفان پٹھان نے اپنے بیان میں امیتابھ بچن کا نام نہ لے کر ایک فلم اسٹار کہا، مگر وہ جس ٹوئٹ کی بات کر رہے ہیں، وہ بگ بی نے 2018 میں کیا تھا۔ رونق کپور نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس میں ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان نے سنگین موضوعات پر بات کی۔




عرفان پٹھان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ شبیہ بنتی ہے، وہ تبھی بنے گی، جب آپ ریئل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والے شخص کے طور پر، جو ہندوستان کے لئے کھیلا اور انٹرنیشنل سطح پر جھنڈے بلند کئے ہیں، وہ شخص جب بات کرتا ہے، تو سوچ سمجھ کر بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے کھیلا ہوا ہمیشہ اتحاد کی بات کرے گا اور وہ ہمیشہ اتحاد کی بات کرتے ہیں اور جس دن انہیں لگے گا کہ وہ جھگڑا کرانے والی بات کر رہے ہیں تو انہیں سوشل میڈیا کا کوئی کام نہیں رہ جائے گا۔
First published: Jun 24, 2020 03:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading