آسٹریلیائی گیندباز اسٹارک کے کارناموں کو دیکھ کر چونک گئے عرفان پٹھان، کردیا ایسا ٹوئٹ جو ہوگیا وائرل

آسٹریلیائی گیندباز اسٹارک کے کارناموں کو دیکھ کر چونک گئے عرفان پٹھان، کردیا ایسا ٹوئٹ جو ہوگیا وائرل

آسٹریلیائی گیندباز اسٹارک کے کارناموں کو دیکھ کر چونک گئے عرفان پٹھان، کردیا ایسا ٹوئٹ جو ہوگیا وائرل

بھلے ہی ہندوستانی ٹیم کے پاس شمیع اور سراج جیسے گیندباز ہیں لیکن میچ میں بائیں ہاتھ کا تیز گیندباز تبدیلیاں لے کر آتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں 10 وکٹوں سے ملی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس آرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے 118 رنوں کے ٹارگیٹ کو آسٹریلیائی ٹیم نے 11 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ ٹریلیس ہیڈ 51 رن پر ناٹ آوٹ رہے اور مارش نے 36 گیندوں میں 66 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔

    بتادیں کہ اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مچیل اسٹارک نے قہر برپاتے ہوئے ٹیم انڈیا کے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جس کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم 117 رن پر ہی آل آوٹ ہوگئی تھی۔ اب جب ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ونڈے میں ہار ملی ہے اور اسٹارک کا قہر دیکھنے کو ملا ہے تو عرفان پٹھان نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’اس آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے لیے تیار ہوگا ایک لیفٹ آرمر۔۔۔‘


    دراصل، اسی سال ہندوستان کو ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ بھلے ہی ہندوستانی ٹیم کے پاس شمیع اور سراج جیسے گیندباز ہیں لیکن میچ میں بائیں ہاتھ کا تیز گیندباز جو تبدیلیاں لے کر آتا ہے، اس کی جھلک اسٹارک نے دوسرے ونڈے میں دکھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرفان نے ایسا ٹوئٹ کر کے ہلچل مچادی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ہندوستانی بلے باز بری طرح ناکام، 26 اوور میں سمٹی ٹیم، شرمناک ریکارڈ بھی بنایا

    فینس بھی عرفان سے سوشل میڈی اپر اپیل کرنے لگے ہیں کہ بائیں ہاتھ کے گیندباز کو ٹیم انڈیا کے لیے تیار کیا جائے گا۔ بتادیں کہ دوسرے ونڈے میں اسٹارک کی آگ اگلتی گیندبازی کے سامنے ٹیم انڈیا ’تو چل میں آیا‘ کے مصداق بری طرح آوٹ ہوتے چلے گئے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: