اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

    عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

    عرفان پٹھان نے اپنی بیوی کے ساتھ شیئر کی خوبصورت تصویر، کیپشن نے جیت لیا فینس کا دل

    عرفان اس وقت لیجنڈس کرکٹ لیگ میں اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں عرفان انڈیا مہاراجہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Doha
    • Share this:
      ہندوستانی تیز گیندباز عرفان پٹھان ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی صفا بیگ کے ساتھ تصویئر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ عرفان نے انسٹا پر یہ خوبصورت تصویئر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں پیار سے جو کچھ لکھا ہے اسے فینس خوب پسند کررہے ہیں۔ وائف صفا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفان نے لکھا، ’میرے پیچھے ایک محل اور میرے بازو میں ایک رانی۔۔۔‘ عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر فینس خوب ری ایکٹ کررہے ہیں۔ بتادیں کہ عرفان اور صفا کی شادی 2016 میں ہوئی تھی، دونوں اب ایک بیٹے  کے والدین  بھی ہیں۔

      وہیں عرفان اس وقت لیجنڈس کرکٹ لیگ میں اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں عرفان انڈیا مہاراجہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ عرفان کے علاوہ ٹورنامنٹ میں یوسف پٹھان بھی کھیل رہے ہیں۔ لیجنڈس کرکٹ لیگ 2023 کےپہلے میچ میں ایشیا لائنس کے خلاف عرفان نے 1 وکٹ اور 19 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، وہیں ورلڈ جائنٹس کے خلاف میچ میں عرفان نے 4 اوور کی گیندبازی کی تھی اور صرف 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس کے علاوہ بلے بازی کرتے ہوئے عرفان 3 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Irfan Pathan (@irfanpathan_official)





      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      6،6،6،6،6۔۔۔پیری نے اڑائے دہلی کے گیندبازوں کے ہوش، 5 آسمانی چھکے لگاکر جیتا فینس کا دل

      لیجنڈس کرکٹ لیگ کے اب تک کھیلے گئے ونوں میچ میں انڈیا مہاراجاز کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شاہد آفریدی والی ایشیا لائنس کے خلاف میچ میں گمبھیر کی ٹیم کو 9 رن سے ہار اور ساتھ ہی ورلڈ جائنٹس کے خلاف میچ میں انڈیا کو 2 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ دوحہ میں 20 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: