’یہ جیسوال ہے یا بٹلر‘، نوجوان بیٹسمین کا چھکا بنا موضوع بحث، وائرل شاٹ پر کوچ نے ظاہر کی خوشی

’یہ جیسوال ہے یا بٹلر‘، نوجوان بیٹسمین کا چھکا بنا موضوع بحث، وائرل شاٹ پر کوچ نے ظاہر کی خوشی

’یہ جیسوال ہے یا بٹلر‘، نوجوان بیٹسمین کا چھکا بنا موضوع بحث، وائرل شاٹ پر کوچ نے ظاہر کی خوشی

جیسوال کے بچپن کے کوچ اور اس شاٹ پر ان کے ساتھ گھنٹوں کام کرنے والے جوالا سنگھ نے کہا، ’میں نے اس شاٹ پر گزشتہ کافی عرصے سے یشسوی کے ساتھ کام کیا ہے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kolkata [Calcutta], India
  • Share this:
    انڈین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو چنئی کے خلاف راجستھان رائلس کے میچ کے نتائج کچھ بھی ہوں، لیکن پلی اننگ میں نوجوان بائیں ہاتھ کے کھلاڑی یشسوی جیسوال نے اپنی بیٹنگ کا نیا پہلو دکھایا کہ فینس کہہ اٹھے کہ یہ یشسوری جیسوال ہیں یا یشسوی بٹلر! جیسوال نے پہلے چنئی کے تجربہ کار گیندبازوں کے خلاف تیزی سے رن بناتے ہوئے 26 گیندوں میں ہی نصف سنچری بنائی، تو صرف 43 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ایسی اننگ کھیلی جو فینس کے ساتھ ساتھ سلیکٹروں کے ذہن پر بھی اثر ڈالے گی۔ لیکن اس سے الگ اننگ کے دوران رویندر جڈیجا کے پھینکے گئے ساتویں اوور کی زیادہ بحث ہورہی ہے، جس کی چوتھی گیند پر جیسوال نے اپنے شاٹ سےس بھی کو حیران کردیا۔

    حیران اس لئے کیونکہ ہندوستانی بلے باز عموماً ایسے شاٹس نہیں کھیلتے۔ خاص طور پر 21-22 سال کا نوجوان بلے باز تکنیک سے بھر پور ہے، لیکن جیسوال نے جس اعتماد کے ساتھ ریورس سویپ لافٹڈ شاٹ کھیلا، وہ یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ جیسوال نہ صرف کارکردگی کے معاملے میں بلکہ اعتماد کے معاملے میں بھی کہاں کھڑے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: یشسوی جیسوال کے بعد ایڈم زمپا کا کمال، چنئی کو ہرا کر ٹاپ پر پہنچی راجستھان رائلز

    یہ بھی پڑھیں:

    وراٹ کوہلی نے رقم کی تاریخ، ٹی20 میں ایسا ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے

    اس درمیان، جیسوال کے بچپن کے کوچ اور اس شاٹ پر ان کے ساتھ گھنٹوں کام کرنے والے جوالا سنگھ نے کہا، ’میں نے اس شاٹ پر گزشتہ کافی عرصے سے یشسوی کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن میں نے کہا تھا کہ شروعاتی میچوں اور خاص کر اننگ کی شروعات مین وہ اس طرح کے شاٹ کھیلنے سے بچیں، لیکن انہوں نے نیٹ پریکٹیس اور پریکٹیس میچ کے دوران ریورس لافٹیڈ شاٹ سے مجھے بھروسہ دے دیا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں آسانی اور پراعتماد طریقے کے ساتھ یہ شاٹ کھیلے گا۔ میں نے اس سے کہا ہے کہ وہ آگے مواقع کی نزاکت اور ضرورت کے حساب سے یہ شاٹ کھیلے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: