انڈین پریمیئر لیگ میں ٹورنامنٹ کی شروعات سے ہی کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں نے چونکا رکھا ہے۔ کچھ دن پہلے دنیا کے نمبر ایک گیند باز مارک ووڈ کے خلاف 41 سال کے ایم ایس دھونی نے بلند چھکے لگائے تھے جس کی گونج آج تک ختم نہیں ہوئی ہے، تو وہیں، جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنو سوپر جائنٹس میں اپنے انداز میں چونکایا ہے اس امیت مشرا نے جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنے آپ میں لیجنڈ بن چکے ہیں۔
جب بھی مشرا کھیلتے ہیں تو مانوں ان کے کچھ وکٹ تو پکے ہوتے ہی ہیں، لیکن اس مرتبہ انہوں نے چونکایا ہے اپنی فیلڈنگ سے، جب انہوں نے ایک فلائنگ کیچ پکڑ کر طوفانی اننگ کھیل رہے راہل ترپاٹھی کو واپس پویلین بھیج دیا۔
Amit Mishra picks up two wickets in an over and finishes with figures of 2/23.
حیدرآباد کے 4 وکٹ55 رنوں پر گرنے کے بعد اگر اسکور آگے بڑھا تو راہل ترپاٹھی (34) نے اس کے لیے کافی تعاون کیا۔ اور جب ایسا لگ رہا تھا کہ جمے ہوئے راہل حیدرآباد کو بڑا اسکور دلائیں گے تو تجربہ کار امیت مشرا نے ایسا کیچ لیا کہ کمنٹری کرنے والے کیف بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اننگز کے 18ویں اوور میں، جب راہول نے یش ٹھاکر کے خلاف ایک شارٹ گیند پر اپر کٹ کھیلنے کی کوشش کی تو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے امیت مشرا نے ان کے بائیں جانب ڈائیو کیا اور گیند کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا۔ ترپاٹھی پسینہ بہاتے رہے، لیکن جس نے بھی اس کیچ کو دیکھا، اس کے منہ سے یہی نکلا، وہ 40 سالہ تجربہ کار ہے یا 40 سالہ نوجوان۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔