ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایشانت شرما کے نام یوم پیدائش سے قبل بڑا ریکارڈ، کپل دیو کو چھوڑدیا پیچھے

ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹسٹ میں جہمرہیملٹن کو آؤٹ کرتے ہی بڑا ریکارڈ اپنےنام کرلیا۔ ہیملٹن کے وکٹ کےساتھ ہی وہ ٹسٹ کرکٹ میں ایشیا کےباہرہندوستان کےسب سے کامیاب گیند بازبن گئے۔

  • Share this:
ایشانت شرما کے نام یوم پیدائش سے قبل بڑا ریکارڈ، کپل دیو کو چھوڑدیا پیچھے
ہندوستانی تیز گیند باز ایشانت شرما۔ تصویر: اے پی

ہندوستانی تیزگیند بازایشانت شرما نےویسٹ انڈیزکےخلاف جمیکا ٹیسٹ میں جہمرہیملٹن کو آؤٹ کرتےہی بڑا ریکارڈ اپنےنام کرلیا۔ ہیملٹن کے وکٹ کےساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایشیا کے باہرہندوستان کےسب سے کامیاب گیند بازبن گئے۔ انہوں نےعالمی چمپئن کپتان اورعظیم گیند بازکپل دیوکوپیچھے چھوڑا۔ ان کےنام 45 ٹیسٹ میں 155 وکٹ تھےاورایشانت شرما نے46 ٹیسٹ میں 156 وکٹ لےلئے ہیں۔ ویسے ہندوستانیوں میں ایشیا کےباہرسب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ لیگ اسپنرانل کمبلےکےنام ہیں۔ انہوں نے200 وکٹ لے رکھے ہیں۔


جمیکا ٹیسٹ میں لگائی نصف سنچری


جمیکا ٹیسٹ میں ایشانت شرما نےبلےسے بھی کمال کیا تھا۔ انہوں نے اپنےٹیسٹ کیریئرکی پہلی نصف سنچری لگائی۔ ایشانت شرما نے 92 ویں ٹسٹ میں یہ حصولیابی حاصل کی۔ انہوں نے ہنوما بہاری کےساتھ 8 ویں وکٹ کےلئے سنچری شراکت کی اورانڈیا کو 400 رن سے اسکورکے اوپرلےگئے۔ ایشانت شرما نے 2008 میں آسٹریلیا دورہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنےآنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد ان کی اسپیڈ گرگئی اوران کی سطح کافی نیچےچلی گئی، لیکن انگلینڈ کے خلاف 2014 میں لارڈس ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 7 وکٹ لینےکےبعد ان کےکھیل میں کافی تبدیلی آئی۔


ایشانت شرما وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: اے پی
ایشانت شرما وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: اے پی


ایشیا کے باہرسب سے کامیاب ہندوستانی گیند باز

انل کمبلے50 ٹسٹ میں 200 وکٹ، ایشانت شرما 45 ٹیسٹ میں 156 وکٹ (کھیل رہے ہیں)، جبکہ کپل دیو 45 ٹسٹ میں 155 وکٹ، ظہیرخان 38 ٹسٹ میں 147 وکٹ اوربشن سنگھ  بیدی 34 ٹیسٹ میں 123 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

گزشتہ پانچ سال میں تبدیل ہوا ایشانت کا کھیل

گزشتہ پانچ سالوں میں ایشیا کےباہرایشانت شرما کی زبردست کارکردگی رہی ہے۔ وہ 23 ٹیسٹ میچوں میں 88 وکٹ اپنےنام کرچکےہیں اوران کا اوسط محض 26.59 ہے۔ اس دوران وہ پانچ بارایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرچکےہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹسیٹ میں بھی اس گیند بازنے پہلی اننگ میں پانچ وکٹ لئے تھے۔
First published: Sep 01, 2019 11:40 PM IST