உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشانت شرما نے کھولے راز، 'دھونی نے مجھےکئی بارڈراپ ہونے سے بچایا'۔

    ایشانت شرما: فائل فوٹو

    ایشانت شرما: فائل فوٹو

    ایشانت شرما کا کہنا ہےکہ دھونی ٹیم کےلئے بڑی شخصیت ہیں۔ وہ کپتان کی بھی مدد کرتے ہیں، وہ ایک آئیڈیل شخص ہیں۔

    • Share this:
      ہندوستانی ٹیم کےتیزگیند بازایشانت شرما نے ہفتہ کوکہا کہ مہندرسنگھ دھونی نےان کے پورے کیریئرکے دوران کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا 'جب میں نے ماہی (دھونی) بھائی کی ٹیم میں کھیلا توانہوں نے ہمیشہ میراساتھ دیا۔ انہوں نے کئی بارمجھےٹیم سے باہرہونےسے بچایا۔ کئی بارمجھے لگا کہ میں ڈراپ ہوجاوں گا، لیکن میں ٹیم میں تھا'۔

      ایشانت شرما نےانڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 12 میں کھیلیں گے۔ اس متعلق میڈیا سے بات چیت میں ہفتہ کوانہوں نے یہ بات کہی۔ ایشانت شرما سے جب میڈیا نے پوچھا کہ دھونی کی کپتانی اورموجودہ کپتان وراٹ کوہلی میں کیا فرق ہے؟ اس پرانہوں نےکہا 'دھونی ٹیم کےلئے بڑی شخصیت ہیں۔ وہ کپتان کی بھی مدد کرتے ہیں، وہ ایک آئیڈیل شخص ہیں۔ ٹیم کے لئے دھونی کا کیا مطلب ہے، آپ اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے'۔

      وراٹ کوہلی کے بارے میں ایشانت شرما نے کہا کہ اب ٹیم میں سینئرہونےکے ناطے وراٹ کوہلی میرے پاس آتے ہیں اورکہتے ہیں۔ 'میں جانتا ہوں کہ آپ تھکے ہوئے ہیں، لیکن ایک سینئرہونےکےناطے آپ کوٹیم کے لئے ایسی گیند بازی کرنا ہے، مجھےآپ پراعتماد ہے'۔ واضح رہےکہ حال کے سالوں میں ایشانت شرما نےٹسٹ کرکٹ میں شاندارمظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
      First published: