ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار گیند باز ایشانت شرما 300 وکٹوں سے تین قدم دور

موجودہ ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیزگیند ایشانت شرما ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے ہندوستانی گیند باز بننے سے تین قدم دور ہیں۔

  • Share this:
ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار گیند باز ایشانت شرما 300 وکٹوں سے تین قدم دور
ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار ایشانت شرما 300 وکٹوں سے تین قدم دور

چنئی: موجودہ ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیزگیند ایشانت شرما ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے ہندوستانی گیند باز بننے سے تین قدم دور ہیں۔ 2007 میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ایشانت نے اب تک 97 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کی ہیں اور انہیں 300 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے صرف تین وکٹیں درکار ہیں۔


ایشانت شرما سے آگے ظہیر خان (92 ٹیسٹ 311 وکٹ)، روی چندرن اشون (74 ٹیسٹ 377 وکٹ)، ہربھجن سنگھ (103 ٹیسٹ 417 وکٹ)، کپل دیو (131 ٹیسٹ 434 وکٹ) اور انل کمبلے (132 ٹیسٹ 619 وکٹ) ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر، ایشانت اس کارنامے کو حاصل کرنے والے 35 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ اگر 32 سالہ ایشانت اس سیریز میں تین ٹیسٹ کھیلتے ہیں تو وہ ٹیسٹ میچ کی سنچری بھی مکمل کرلیں گے ۔ ہندوستان میں اب تک نو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں میچوں کی سنچری مکمل کی ہے۔




ایشانت شرما سے آگے ظہیر خان (92 ٹیسٹ 311 وکٹ)، روی چندرن اشون (74 ٹیسٹ 377 وکٹ)، ہربھجن سنگھ (103 ٹیسٹ 417 وکٹ)، کپل دیو (131 ٹیسٹ 434 وکٹ) اور انل کمبلے (132 ٹیسٹ 619 وکٹ) ہیں۔
ایشانت شرما سے آگے ظہیر خان (92 ٹیسٹ 311 وکٹ)، روی چندرن اشون (74 ٹیسٹ 377 وکٹ)، ہربھجن سنگھ (103 ٹیسٹ 417 وکٹ)، کپل دیو (131 ٹیسٹ 434 وکٹ) اور انل کمبلے (132 ٹیسٹ 619 وکٹ) ہیں۔

کوہلی نے جوروٹ کو 100 ویں ٹسٹ میچ کے لئے مبارکباد دی


چنئی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ کے لئے مبارکباد دی۔ پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے چنئی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو روٹ کا 100 واں بین الاقوامی میچ ہوگا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ نے جمعرات کے روز میچ سے قبل حریف ٹیم کے کپتان کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دی اور کہا کہ روٹ ابھی کئی برسوں تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔




ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ کے لئے مبارکباد دی۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو ان کے 100 ویں ٹیسٹ کے لئے مبارکباد دی۔

وراٹ کوہلی نے کہا، "جو روٹ کو 100 واں ٹیسٹ کھیلنے کے لئے بہت بہت مبارکباد۔ وہ اب بھی کئی سالوں تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ ان کی وکٹ ہمیشہ اہم ہوتی ہے، جسے ہم جلد لینے کی کوشش کریں گے۔ وہ کھیل کو بہت بہتر طریقہ سے سمجھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم کسی دن اپنے کیریئر کے بارے میں بات کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ جو روٹ نے 2012 میں ناگپور میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ہندوستان کی سر زمین پر اپنا 100 واں ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 02:33 AM IST