உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف تین وکٹ حاصل کرتے ہی اس عظیم کرکٹرکا ریکارڈ توڑدیں گے ایشانت شرما

    تیس سالہ تیس سالہ ایشانت شرما نے 89 ٹسٹ میچوں میں 264 وکٹ لئے ہیں۔ بشن سنگھ بیدی سے آگے نکلنے کے لئے انہیں صرف تین وکٹوں کی مزید ضرورت ہے۔

    • Share this:
      ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں رویندر جڈیجہ کے ساتھ ان کے تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے۔ حالانکہ اب ان کے پاس سیریز میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔ اب تک کھیلے گئے دونوں ٹسٹ میچ میں ایشانت شرما 8 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ تیز گیند بازایشانت شرما کے پاس باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ہندوستانی اسپنربشن سنگھ بیدی کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ہے۔

      تیس سالہ تیس سالہ ایشانت شرما نے 89 ٹسٹ میچوں میں 264 وکٹ لئے ہیں۔ بیدی سے آگے نکلنے کے لئے انہیں صرف تین وکٹوں کی مزید ضرورت ہے۔ اپنے 13 سال کے کیریئرمیں عظیم کھلاڑی بیدی نے 67 ٹسٹ میچوں میں 266 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں میں ایشانت شرما اوربشن سنگھ بیدی سے آگے ظہیرخان (311)، روی چندرن اشون (342)، ہربھجن سنگھ (417)، کپل دیو (434) اورانل کمبلے (619) ہیں۔

      کپل دیو نے 131 ٹسٹ میں 434 وکٹ، ہربھجن سنگھ نے 103 ٹسٹ میں 417 وکٹ، آراشون نے 65 ٹسٹ میچوں میں 342 اورطہیرخان نے 92 ٹسٹ میں 311 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ کپل نے میچ میں دو بار10 اور23 بار پانچ وکٹ، ہربھجن سنگھ نے پانچ بار10 اور25 بار پانچ وکٹ، اشون نے 7 بار10 وکٹ اور26 بارپانچ وکٹ اورظہیرخان نے ایک بار10 وکٹ اور11 بارپانچ وکٹ حاصل کئے۔

      Birmingham  : India's Ishant Sharma, without cap, celebrates with teammates the dismissal of England's Stuart Broad during the third day of the first test cricket match between England and India at Edgbaston in Birmingham, England, Friday, Aug. 3, 2018. AP/PTI(AP8_3_2018_000207B)

      آسٹریلیا نے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے پانچویں اورآخری دن ہندوستان کو 146 رن سے شکست دے کرچارمیچوں کی ٹسٹ سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ملے 287 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم پانچویں اورآخری دن لنچ سے پہلے ہی 140 رن پرآل آوٹ ہوگئی۔ سیریز1-1 سے برابرہوگئی ہے۔ اگلا ٹسٹ میچ 26 دسمبرکومیلبورن میں کھیلا جائے گا۔
      First published: