بابر اعظم سے چھینی جاسکتی ہے کپتانی! پی سی بی ریویو میٹنگ میں ہوگا بڑا فیصلہ!
بابر اعظم سے چھینی جاسکتی ہے کپتانی! پی سی بی ریویو میٹنگ میں ہوگا بڑا فیصلہ!۔۔۔ (PIC: AP)
بابر اعظم کی کپتانی پر سب سے زیادہ ہنگامہ گزشتہ چند دنوں میں ہوا۔ جب پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شرمناک شکست ہوئی تھی۔
بابر اعظم کی کپتانی پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں۔ خاص طور پر گھریلو ٹسٹ سیریز میں خراب مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستانی کپتان لگاتار ناقدین کے نشانے پر آگئے ہیں۔ بہرحال، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ریویو میٹنگ جلد ہوگی۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ریویو میٹنگ میں بابر اعظم کی کپتانی پر بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ وہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاننے والے کئی ماہرین کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی طاقت کم ہونا طئے ہے۔
ایسا رہا ہے پاک ٹیم کا حالیہ مظاہرہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم کو گزشتہ 10 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک جیت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے، جبکہ 1 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ہے۔ تاہم بابر اعظم کی کپتانی پر سب سے زیادہ ہنگامہ گزشتہ چند دنوں میں ہوا۔ جب پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شرمناک شکست ہوئی تھی۔ دراصل یہ پہلا موقع تھا جب پاکستانی ٹیم کو اپنی سرزمین پر وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
کیوں ہورہا ہے بابر اعظم کی کپتانی پر ہنگامہ؟ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد بابر اعظم کی ٹیم نیوزی لینڈ کے سامنے تھی۔ حالانکہ، نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز برابری پر چھوٹی، لیکن دونوں میچ میں پاکستانی ٹیم ہار کے دہانے پر تھی۔ دراصل، گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ رمیز راجہ کی جگہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمان سنبھالی ہے۔ اس کے علاوہ محمد وسیم کی صدارتی والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا۔ اب سلیکشن کمیٹی کی کمان سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔