بھاری بارش کے درمیان دہلی پہنچی ٹیم انڈیا، آج کھیلا جائے گا سیریز کا فیصلہ کن میچ
بھاری بارش کے درمیان دہلی پہنچی ٹیم انڈیا، آج کھیلا جائے گا سیریز کا فیصلہ کن میچ .فائل فوٹو۔ (Indian cricket team instagram)
3 ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لکھنو میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ساوتھ افریقی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو 9 رنوں سے ہرایا تھا۔ وہیں، شکھر دھون کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے دوسرے میچ میں شاندار واپسی کی۔
ٹیم انڈیا نے 3 ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ اس میچ میں شرئیس ایئر نے ناٹ آٹو سنچری کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز ایشا کشن نے 93 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ ہند-افریقہ سیریز کا آخری ونڈے میچ آج (11 اکتوبر) دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فی الحال، دونوں ٹیموں کے بیچ 3 ونڈے میچوں کی یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیم انڈیا ساوتھ افریقہ کے خلاف آخری ونڈے میچ کے لئے دلی پہنچ چکی ہے۔
بارش کے درمیان دلی پہنچی دونوں ٹیمیں دراصل، ٹیم انڈیا بارش کے بیچ دلی پہنچی۔ فی الحال، بارش کی وجہ سے ارون جیٹلی میدان پر کوور بچھایا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے علاوہ ساوتھ افریقی ٹیم بھی آخری ونڈے میچ کے لئے دہلی پہنچ چکی ہے۔ ہند افریقہ دلی ونڈے شروع ہونے میں اب 24 چھنٹے سے بھی کم کا وقت بچا ہے، لیکن دہلی میں لگاتار بارش ہورہی ہے۔ اب ایسے میں ہند افریقہ سیریز کے آخری میچ پر بارش کا سایہ بنا ہوا ہے۔
دہلی میں کھیلا جائے گا سیریز کا فیصلہ کن میچ غورطلب ہے کہ 3 ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لکھنو میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ساوتھ افریقی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو 9 رنوں سے ہرایا تھا۔ وہیں، شکھر دھون کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے دوسرے میچ میں شاندار واپسی کی۔ ہندوستانی ٹیم نے رانچی ونڈے میچ میں ساوتھ افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتر ساتھ افریقی ٹیم نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 279 رنوں کا ٹارگیٹ رکھا، لیکن ٹیم انڈیا نے شرئیس ایئر اور ایشان کشن کی شاندار اننگ کی بدولت اس میچ پر قبضہ جمالیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔