ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل شاہد آفریدی کے بگڑے بول، کہا- 'ایسا کرنا بی سی سی آئی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہوگا'

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ "ہندوستان جاؤ، کرکٹ کھیلو اور جیت کا دعویٰ ٹھوکو۔ ہمارے پاس یہی ایک آپشن بچا ہے، ہمیں وہاں جانا ہے اور ورلڈ کپ کے ساتھ واپس آنا ہے اور ان کے منہ پر زور دار طمانچہ جڑنا ہے کہ کہیں بھی ہم جیت سکتے ہیں۔"

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان بورڈ کے درمیان کافی عرصے سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ بتا دیں کہ دونوں بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کو لیکر اڑے ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی (BCCI) پہلے ہی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔

    وہیں، اس سال ہندوستان کی میزبانی میں آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے اور پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستانی ٹیم بھی ہندوستان نہیں جائے گی۔ اب اس پورے معاملے پر بیان دیتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے بی سی سی آئی (BCCI) پر طنز کسا ہے۔

    ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل شاہد آفریدی کے بگڑے بول
    دراصل ایشیا کپ 2023 کے مقام کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان جانے سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان نہ آنے کا فیصلہ لیا ہے۔

    James Marape: کون ہیں جیمز مراپے، جنہوں نے پی ایم مودی کے پیر چھوئے، استقبال کے لیے توڑ دی ملک کی روایت

    منی پور کی راجدھانی امپھال میں پھر تشدد، کئی مقامات پر آگ زنی، کرفیو نافذ، فوج طلب

    اس معاملے میں شاہد آفریدی نے پی سی بی کے اس ضد کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ پی سی بی بار بار اس بات پر کیوں بضد ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں جائے گا۔ انہیں ان حالات کو درست کرنا چاہئے کہ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔ اسے مثبت انداز میں لینا چاہیے۔ انہیں اپنے لڑکوں کو بتانا چاہیے کہ پورا ملک آپ کے پیچھے ہے اور پورے ملک کے تعاون سے ہی تمام کھلاڑی شاندار فتح حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے کہا کہ ہندوستان جانا اور ورلڈ کپ جیتنا بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔

    شاہد آفریدی نے پی سی بی کو دیا یہ مشورہ
    دراصل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے پاس ٹورنامنٹ کے لیے زیادہ آپشنز نہیں ہیں۔ ایسے میں اسے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ ٹرافی حاصل کرنے سے مضبوط ٹیم کو ایک پیغام دینے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ "ہندوستان جاؤ، کرکٹ کھیلو اور جیت کا دعویٰ ٹھوکو۔ ہمارے پاس یہی ایک آپشن بچا ہے، ہمیں وہاں جانا ہے اور ورلڈ کپ کے ساتھ واپس آنا ہے اور ان کے منہ پر زور دار طمانچہ جڑنا ہے کہ کہیں بھی ہم جیت سکتے ہیں۔"
    Published by:sibghatullah
    First published: