’یہ غلطی نہیں، بلکہ بلینڈر ہے‘، عرفان نے بتایا کیوں جیتا ہوا میچ ہار گیا حیدرآباد
’یہ غلطی نہیں، بلکہ بلینڈر ہے‘، عرفان نے بتایا کیوں جیتا ہوا میچ ہار گیا حیدرآباد(Irfan Pathan Instagram/PTI)
اگلی تین گیندوں پر ونڈیز کے کولس پورن نے تین چھکے لگادئیے۔ اوور میں ایک وائیڈ کو ملا کر ابھیشک نے 31 رن دئیے اس اوور میں آئے 31 رنوں سے میچ کا توازن بگڑ کر پوری طرح لکھنو کی طرف چلا گیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو ’ڈبل ہیڈر (دو میچ)‘ کے تحت حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں سن رائزرس کو سات وکٹوں سے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس ہار نے ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کا سورج لگ بھگ غروب کردیا ہے۔ حیدرآباد نے مقابلے میں جیت کے لیے لکھنو کے سامنے 183 کا ہدف رکھا تھا۔ اس وقت اس کی میچ پر بہت اچھی پکڑ تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب لکھنو کو جیت کے لیے آخری پانچ اووروں میں 69 رن بنانے تھے۔ مطلب ہر اوور میں 14 رن درکار تھے۔ یہاں سے حیدرآباد کے حامی بھی اس کی جیت ہی مان کر چل رہے تھے، لیکن اس اسٹیج پر حیدرآباد کے کپتان مارکرم نے وہ بڑی غلطی کردی، جس سے ہاتھ میں آیا میچ، چلا گیا۔
دراصل، اننگ کا اوور مارکرم نے بائیں ہاتھ کے گیندباز ابھیشک شرما کو تھما دیا۔ اس وقت اوور کے شروعاتی دو گیندوں پر مارکس اسٹوئنس نے دو چھکے لگائے، تیسری گیند پر وہ آوٹ ہوگئے، لیکن اگلی تین گیندوں پر ونڈیز کے کولس پورن نے تین چھکے لگادئیے۔ اوور میں ایک وائیڈ کو ملا کر ابھیشک نے 31 رن دئیے اس اوور میں آئے 31 رنوں سے میچ کا توازن بگڑ کر پوری طرح لکھنو کی طرف چلا گیا۔ سابق ہندوستانی کھلاڑی عرفان پٹھان نے اسی کو لے کر کمنٹ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اننگ کا 16واں اوور پارٹ ٹائمر سے کروانا غلطی نہیں، بلکہ بلنڈر ہے۔ یقینی طور پر پٹھان نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔
حیدر آباد ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے پٹھان نے یہ بھی کہا، "لیگ کے سب سے تیز گیند باز کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھے دیکھ کر مجھے پریشانی ہوتی ہے۔ عمران ملک کو انتظامیہ نے اچھی طرح سے نہیں سنبھالا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔