ہوم » نیوز » اسپورٹس

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، دوسرے روز مختلف مقابلوں کا انعقاد، 1200 کھلاڑی لے رہے ہیں حصہ

Khelo India Winter Games In Gulmarg: گلمرگ میں کھیلو انڈیا نےنہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیاسکینڈ کے افتتاحی تقریب کے بعد کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

  • Share this:

Khelo India Winter Games In Gulmarg: گلمرگ میں سیکنڈ کھیلوانڈیاوینٹر گیمز کے آج دوسرے روز مختلف مقابلے ہورہے ہیں۔ یہ مقابلے گلمرگ کے آئس اسکیٹنگ رنک، سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ سے زیادہ اونچائی پر واقع کنڈوری اور دوسرے مقامات پر منعقد ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک کے بیس ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے بارہ سوکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے سکینڈ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا۔ گلمرگ پہنچ کر ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو و الہانہ استقبال کیا گیا۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیاونٹرگیمز کے انعقاد پر کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ کھیلو انڈیا مرکزی سرکار کی وزارت یوتھ آفیئرس اینڈ اسپوٹس ،جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل اور ونٹر گیمز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ہورہا ہے۔

گلمرگ میں کھیلوانڈیا کے ایک حصے کے تحت یہاں مختلف ثقافتی و تمدنی پرگرام بھی پیش کئے جا رہے ہیں جن میں مشہور و معروف فنکار اپنے فن کے جو ہر بکھیر رہے ہیں ۔ساتھ ہی یہاں کی دستکاری اور پکوان کے مختلف اسٹال بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ گلمرگ میں کھیلوانڈیا سے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں بھی کافی اضافہ دیکھنےکو ملے گا۔


سیاحتی مقام گلمرگ میں دومارچ تک جاری رہنے والے سکینڈ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آغا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے اس کا افتتاح کیا اس دوران وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں جموں وکشمیر اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کو گلمرگ آمد پر مبارک باد پیش کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جموں وکشمیر میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ کشمیر میں ونٹرگیمز کے انعقاد سے یہاں کے لوگوں کوکافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں دو ایکسلنس سینٹر بنانے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزیرکھیل کرن رجیجو اور جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے بھی خطابات کئےکرن رجیجو نےکہاکہ گلمرگ کوونٹرگیمز کے لئے مثالی اور بین الاقوامی سطح کا مرکز بنایاجائےگا۔ انہوں نےکہاکہ کشمیرمیں اب آبی کھیلوں کو بھی فروغ دیاجائےگا۔ گورنر نے بھی کہا کہ جموں وکشمیر کو کھیل کود کے میدان میں بہت آگے لےجائے گا۔


گورنر منوج سنہا نے بھی کہا کہ کشمیر میں ملک کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔گلمرگ میں ان مقابلوں میں ملک کی بیس ریاستوں اورمرکزی زیر انتظام علاقوں کے بارہ سو سےزیادہ کھلاڑی حصہ لےرہےہیں۔اس بارمنعقدہ ان مقابلوں میں اسکی موٹنرنگ،سنو اسکنگ،اسکیٹنگ ،اسکی موٹنرنگ ،سنوبوٹنگ،سنو شوریس ،آئس اسکیٹنگ ،آئس ہاکی ،اسکنگ،نوڈک اسکی ،سنو بوڈنگ،آئس سٹاک جیسی کھیل بھی شامل کئےگئے۔ انڈین آرمی اورجواہر انسٹچوٹ آف موٹنرنگ کے کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا کے مختلف مقابلے افروٹھ اورکنڈور ی کے مقامات پربھی منعقد ہونگے۔کھیلو انڈیا مرکزی سرکار کی وزارت یوتھ آفیئرس اینڈ اسپوٹس ،جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل اور ونٹر گیمز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ہورہاہے ۔ مرکزی سرکار نے گزشتہ سال ونٹرگیمزکو کھیلوانڈیاپروگرام میں شامل کیا تھا اور گلمرگ کو اس کی میزبانی کرنے کا موقع دیا۔ اس بار بھی گلمرگ کو ہی میزبانی کرنے کا موقع دیاگیا۔اس دوران سیکورٹی کے بھی کڑے بندوبست کئے جاچکے ہیں ۔گلمرگ میں کھیلوانڈیا کے ایک حصے کے تحت یہاں مختلف ثقافتی و تمدنی پرگرام بھی پیش کئے جارہے ہیں جن میں مشہور و معروف فنکاراپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں ساتھ ہی یہاں کی دستکاری اور پکوان کے مختلف اسٹال بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

گلمرگ میں کھیلو انڈیا نےنہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیاسکینڈ کے افتتاحی تقریب کے بعد کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ گلمرگ میں منعقدہ اس کھیلو انڈیا سے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ ہوا۔ امید یہی کی جارہی ہے کہ کشمیر میں سیاحت کے ساتھ ساتھ یہاں بین الاقوامی سطح کی سرمائی کھیلوں کا انعقاد ہو۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 27, 2021 03:37 PM IST