ہوم » نیوز » اسپورٹس

جموں وکشمیرکی فٹبالر افشاں عاشق سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر

جموں وکشمیر کی خاتون فٹبال ٹیم کی گول کیپر افشاں عاشق سابق ​​ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر ہیں اور وہ دھونی کے پر سکون مزاج انداز سے تحریک لیتی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 25, 2020 08:19 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیرکی فٹبالر افشاں عاشق سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر
جموں وکشمیر کی فٹبالر افشاں عاشق سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر

نئی دہلی: جموں وکشمیر کی خاتون فٹبال ٹیم کی گول کیپر افشاں عاشق سابق ​​ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر ہیں اور وہ دھونی کے پر سکون مزاج انداز سے تحریک لیتی ہیں۔ افشاں عاشق نے فٹ انڈیا مہم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو فٹ انڈیا مکالمہ میں یہ بات شیئر کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فٹ انڈیا ڈائیلاگ پروگرام کے دوران کھیلوں کی مختلف شخصیات ، فٹنس ماہرین اور دیگر سے بات چیت کی۔

گول کیپر افشاں عاشق نے کہا کہ ہر عورت کو اپنے آپ کو فٹ رکھنا ضروری ہے کیوں کہ وہ کنبہ کی ماں اور نگراں کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ایم ایس دھونی کے پرسکون مزاج سے متاثر ہیں اور اپنے آپ کو پُرسکون اور مستحکم رکھنے کے لئے صبح کے روز کس طرح یوگا کرتی ہیں۔


جموں وکشمیر کی خاتون فٹ بال ٹیم کے گول کیپر افشاں عاشق سابق ​​ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر ہیں اور وہ دھونی کے پر سکون مزاج انداز سے تحریک لیتی ہیں۔
جموں وکشمیر کی خاتون فٹ بال ٹیم کے گول کیپر افشاں عاشق سابق ​​ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے متاثر ہیں اور وہ دھونی کے پر سکون مزاج انداز سے تحریک لیتی ہیں۔


وزیر اعطم نریندر مودی نے جب پوچھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ موسم کے نامساعد حالات کے باوجود خود کو کس طرح فٹ رکھتے ہیں تو افشاں عاشق نے بتایا کہ وہ کس طرح چڑھائی کرتی ہیں اور اس سے ان کی فٹنس کی سطح میں کیسے بہتری آتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اونچائی پر رہتے ہیں اور ان کے پھیپھڑوں میں سانس لینے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے اور کہیں بھی جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہوئے انہیں سانس لینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ افشاں عاشق نے اس بات پر بھی بات کی کہ انہیں گول کیپر کی حیثیت سے کس طرح ذہنی طور پر مضبوط اور جسمانی طور پر مستحکم ہونا چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 25, 2020 07:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading