آئی پی ایل 2022 میں عمران ملک نے اپنی تیز رفتار اور صحیح لائن لینتھ کے ساتھ 22 وکٹ حاصل کیے تھے۔ عمران کو ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل بتای اجارہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس آئی پی ایل میں عمران اب تک 7 میچ میں صرف 5 وکٹ ہی لے پائے تھے۔ عمران کی رفتار میں وہ جادو نہیں نظر آرہا ہے، جیسا پہلے دکھائی دیتا تھا۔ بھلے ہی عمران 149 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ گیندبازی کررہے ہیں لیکن لینتھ صحیح نہیں ڈالنے کی وجہ سے ان کے خلاف بلے باز آسانی کے ساتھ رن بنارہے یہں۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ میں بھی ایسا ہی ہوا، جب ان سے گیندبازی کرائی گئی تو انہوں نے اپنے ایک اوورمیں 22 رن دے دئیے۔ اس اوور میں عمران نے بالکل ہی خراب گیندبازی کی، عمران کے ایسے پرفارمنس کو دیکھ کر کمنٹری کررہے روی شاستری نے ردعمل ظاہر کیا اور انہیں پھٹکار لگائی ہے۔
شاستری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے بہت خراب بولنگ کی، انہوں نے بلے بازوں کے کورٹ میں بولنگ کی جس کی وجہ سے بلے باز آسانی سے شاٹس کھیل رہے ہیں۔ ان کی پہلی چار گیندوں پر 17 رنز بنائے، اور تمام گیندیں ایک ہی لینتھ کی تھیں۔ عمران کو کراس سیم کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی.. ایسی حالت میں جب آپ نہیں جانتے کہ کیا کرنا ہے اور اتنا اعتماد نہیں ہے تو کراس سیون کو فل اسٹمپ پر بولنگ کرنی چاہیے تھی۔ یہ بھی پڑھیں:
سابق کوچ شاستری نے یہ بھی کہا کہ، جس وقت عمران کو 17 رن پہلی 4 گیندوں میں پڑی تھیں تب تجربہ کار گیندباز بھونیشور کمار کو ان کے پاس جا کر عمران کو صحیح سمت بتانی چاہیے تھے۔ اسے اس وقت بھووی کی ضرورت تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔