உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں بمراہ، گانگولی نے کہا-جسپریت آسٹریلیا جائیں گے، ٹیم سے باہر نہیں ہوئے ہیں

    جسپریت بمراہ کھیلیں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ!

    جسپریت بمراہ کھیلیں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ!

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بمراہ کو آرام دیا گیا۔ اس کے بعد وہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بھی بمراہ کو چوٹ کی وجہ سے آرام دیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بومراہ بیک اسٹریس فریکچر کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے کلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلتے نہیں دکھائی دیں گے۔ حالانکہ، بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے بمراہ اور ان کی چوٹ کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ بمراہ کو لے کر بی سی سی آئی نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ نہ ہی کتنے وقت میں وہ صحت یاب ہوں گے اس بارے میں بورڈ نے کچھ بتایا ہے۔ حالانکہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق، بمراہ ٹیم انڈیا کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوسکتے ہیں۔

      گانگولی نے بمراہ کو لے کر کیا کہا؟
      گانگولی نے ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے بمراہ کے ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہونے کی خبر کو خارج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا-ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت بچا ہے۔ وہ ٹیم کےساتھ آسٹریلیا جائیں گے۔ ابھی بمراہ ٹیم سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

      15 اکتوبر کو لیا جائے گا فیصلہ
      وہیں بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک اسپورٹس ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا، بمراہ کی بیک انجری کے لئے سب سے صحیح علاج آرام ہے۔ ابھی وہ این سی اے میں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں رہیں گے۔ میڈیکل ٹیم ان کے ری کوری پروسس کو دیکھ رہی ہے۔ ہم نے انہیں ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا ہے۔ وہ ٹیم کےساتھ آسٹریلیا جائیں گے اور وہاں پر ری کووری پروسس سے گزریں گے۔ ہمارے پاس ٹیم میں تبدیلی کرنے کے لئے 15 اکتوبر تک کا ہی وقت ہے۔ اس کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      T20 World Cup ہوگا دلچسپ! آئی سی سی کے یہ 5 نئے قوانین ثابت ہو سکتے ہیں گیم چینجر

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی20 عالمی کپ: صبا کریم نے محمد شمی کو بتایا جسپریت بمراہ کا بہتر متبادل، جانیں یہ بڑی وجہ

      جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ
      آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بمراہ کو آرام دیا گیا۔ اس کے بعد وہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں بھی بمراہ کو چوٹ کی وجہ سے آرام دیا گیا۔ اس کے بعد رپورٹ آئی کہ وہ اس سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: