உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2022 سے پہلے ٹیم ایڈیا کے لئے بڑی خوشخبری، بمراہ-پٹیل واپسی کو تیار

    ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے ٹیم ایڈیا کے لئے بڑی خوشخبری

    ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے ٹیم ایڈیا کے لئے بڑی خوشخبری

    T20 World Cup 2022: ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل ٹی20 عالمی کپ کے لئے ٹیم انڈیا میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ 2022 میں نہیں کھیل پائے تھے۔ جانئے دونوں گیند بازوں کی واپسی سے کن کھلاڑیوں کا پتہ کٹے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں گیند بازوں نے اپنی فٹنس حاصل کرلی ہے۔ ساتھ ہی بنگلورو واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں گیند بازی پریکٹس شروع کردی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) نے ایشیا کپ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل این سی اے میں ہیں۔

      بی سی سی آئی نے کہا تھا، ‘جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل چوٹ کے سبب سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھے۔ وہ موجودہ وقت میں بنگلورو میں این سی اے میں باز آباد کاری کر رہے ہیں‘۔ مانا جاتا ہے کہ دونوں نے اپنا باز آباد کاری پورا کرلیا ہے۔

      جسپریت بمراہ کے لئے ایشیا کپ 2022 میں ٹیم میں شامل ایک تیز گیند باز کو اپنی جگہ چھوڑنی پڑے گی۔
      جسپریت بمراہ کے لئے ایشیا کپ 2022 میں ٹیم میں شامل ایک تیز گیند باز کو اپنی جگہ چھوڑنی پڑے گی۔


      جانیں کس کی جگہ بمراہ-پٹیل ہوسکتے ہیں شامل

      کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، جسپریت بمراہ-ہرشل پٹیل کے لئے ایشیا کپ 2022 میں ٹیم میں شامل ایک اسپنر اور ایک تیز گیند باز کو اپنی جگہ چھوڑنی پڑے گی۔ ایشیا کپ دبئی-شارجہ میں کھیلا گیا۔ اس کے مد نظر ٹیم میں یجویندر چہل، آراشون، روی بشنوئی اور رویندر جڈیجہ کو ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ ایشیا کپ کے دوران رویندر جڈیجہ زخمی ہوگئے تو ان کی جگہ اکشر پٹیل نے لی۔ اب ٹی20 عالمی کپ کے لئے روی بشنوئی کا پتہ کٹ سکتا ہے۔ انہیں ایشیا کپ 2022 میں صرف ایک میچ ہی کھیلنے کا موقع ملا۔ حالانکہ حتمی فیصلہ ٹیم انتظامیہ سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

      اویش خان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ ٹیم میں ان کے مقام پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔
      اویش خان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ ٹیم میں ان کے مقام پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔


      ایشیا کپ ٹیم میں چار تیز گیند باز تھے۔ اس میں بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ، اویش خان اور آل راونڈر ہاردک پانڈیا تھے۔ اویش خان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ ٹیم میں ان کے مقام پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔ ایشیا کپ 2022 کے دوران کئی سابق کرکٹروں اور کمینٹیٹرس نے محمد شمی کو ٹیم سے باہر رکھنے پر سلیکٹروں کی تنقید کی تھی۔ ابھی اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ انہیں ہندوستانی ٹی20 ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔ بمراہ اور پٹیل کی فٹنس کو آئندہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں آزمایا جائے گا۔

      رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد اب ٹی20 عالمی کپ سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔
      رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد اب ٹی20 عالمی کپ سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔


      جڈیجہ کی جگہ اکشر پٹیل کو موقع

      حال ہی میں گھٹنے کی چوٹ کی سرجری کرانے والے رویندر جڈیجہ ٹی20 عالمی کپ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ان کی جگہ اکشر پٹیل کا شامل ہونا طے ہے۔ سلیکٹرس دیپک ہڈا اور ہندوستانی ٹیم میں دو وکٹ کیپروں کی ضرورت پر ضرور تبادلہ خیال کریں گے۔

       

      ایشیا کپ کے لئے دنیش کارتک اور رشبھ پنت کو بطور وکٹ کیپر منتخب کیا گیا تھا۔ ٹیم کے سلامی بلے باز کے ایل راہل بھی ضرورت پڑنے پر وکٹ کیپنگ کرنے کے اہل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ 15 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا میں عالمی کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوکر 13 نومبر کو ختم ہوگا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: