உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ODI Rankings: جسپریت بمراہ پھرنمبر-1، پاکستانی گیند باز کو پیچھے چھوڑا، ٹاپ-10 میں واحد ہندوستانی

    ICC ODI Rankings: جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں 6 وکٹ لینے کا بڑا انعام ملا ہے۔ وہ ونڈے کے نمبر-1 گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے پانچ مقام کی چھلانگ لگاکر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) کو انگلینڈ کے خلاف اوول میں ہوئے پہلے ونڈے میں ریکارڈ کارکردگی کا بڑا فائدہ ہوا ہے۔ وہ آئی سی سی کی تازہ جاری ونڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر-1 گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں 19 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ ہندوستان کے کسی بھی گیند باز کا انگلینڈ میں سب سے بہتر کارکردگی ہے۔

      جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ اور پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر-1 کی کرسی حاصل کی ہے۔ انہوں نے پانچ مقام اونچی چھلانگ لگاکر گیند بازوں کی ونڈے رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جسپریت بمراہ کے کھاتے میں 718 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اب بولٹ دوسرے مقام پر آگئے ہیں، جبکہ آفریدی تیسرے اور آسٹریلیا کے تیز گین باز جوش ہیزل ووڈ چوتھے مقام پر ہیں۔

      جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ اور پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر-1 کی کرسی حاصل کی ہے۔
      جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ اور پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر-1 کی کرسی حاصل کی ہے۔

      ونڈے رینکنگ میں ٹاپ 10 گیند بازوں میں جسپریت بمراہ کے علاوہ کوئی ہندوستانی نہیں ہیں۔ ان کے بعد جو ہندوستان گیند باز ٹاپ-20 میں شامل ہے، وہ ہیں لیگ اسپنر یجویندر چہل۔ وہ 20ویں نمبر پر ہیں۔ محمد شمی  23ویں اور بھونیشور کمار 24ویں مقام پر موجود ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      انگلینڈ کی نصف ٹیم اتنے کم اسکور تک لوٹی پویلین، بن گیا ریکارڈ

      جسپریت بمراہ نے فروری 2020 میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے ونڈے کے نمبر-1 گیند باز کی بادشاہت ختم کردی تھی۔ اس سے پہلے کے دو سال میں وہ زیادہ تر وقت نمبر-1 ہی رہے۔ بمراہ کل ملاکر 730 دن تک ونڈے رینکنگ میں نمبر-1 رہے۔ جو کہ کسی بھی دیگر ہندوستانی سے زیادہ ہے۔ بمراہ اس سے قبل، ٹی20 کے بھی نمبر-1 گیند باز رہے ہیں۔

      جسپریت بمراہ فی الحال ٹسٹ رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہیں، جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ وہ کپل دیو کے بعد آئی سی سی کی ونڈے رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرنے والے ہندوستانی اسپنر ہیں۔ انل کمبلے، رویندر جڈیجہ بھی ونڈے رینکنگ میں نمبر-1 رہ چکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: