کراچی: کسی بھی کھیل میں ایک کھلاڑی کا موازنہ دوسرے سے کرنا عام بات ہے۔ یہ موازنہ گزشتہ وقت سے لے کر آج تک جاری ہے۔ جو کبھی مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان یا کبھی کبھی ایک ہی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے کر کی جاتی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے ٹیم انڈیا کے تیزگیند باز جسپریت بمراہ اور پاکستان کے تیز گیند بازشاہین شاہ آفریدی کے درمیان موازنہ کیا ہے۔ سال 1992 میں پاکستان کی عالمی کپ فاتح ٹیم کے رکن رہے عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے مقابلے جسپریت بمراہ کم خظرناک گیند باز ہیں۔
جسپریت بمراہ ان دنوں آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے ممبئی اندینس کا حصہ ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں وہ زیادہ کامیاب نہیں رہے ہیں۔ اعدادوشمار پر نطر ڈالی جائے تو جسپریت بمراہ نے 15ویں سیشن میں 8 میچ کھیلے ہیں، جن میں صرف 5 وکٹ حاصل کئے۔ ان کی فلاپ گیند بازی کا اثر ممبئی انڈینس پر بھی پڑا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں ممبئی نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، جن میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: ان 5 کھلاڑیوں کو خرید کر اب پچھتا رہی ہوں گی یہ فرنچائزی، بڑے نام بھی شاملشاہین آفریدی جیسے خطرناک نہیںپاک ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا، ’بمراہ کا گراف مستحکم رہا ہے۔ وہ پاکستان کے شاہین آفریدی کے مقابلے بہت کم جارح گیند باز ہیں۔ شاہین آفریدی نے بمراہ کے مقابلے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔ انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ حارث روف نے گزشتہ کچھ سالوں میں جس طرح سے گیند بازی کی ہے، ان کی تیز گیندبازی کا اوسط سب سے زیادہ ہے۔ حارث روف جس طرح سے دوڑتے ہیں، اس سے بلے باز کو لگتا ہے کہ وہ ان کی طرف آرہے ہیں‘۔
عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ‘بمراہ اتنے طوفانی نہیں ہیں، جس طرح سے ان کی باڈی لینگویج ہے، ایسے گیند بازوں کا بلے باز لطف لیتے ہیں۔ ان کے مطابق، شاہین آفریدی کا گراف بڑھ رہا ہے۔ جبکہ جسپریت بمراہ کا گراف مستحکم ہے۔ بمراہ اتنے خطرناک نہیں ہیں، جتنے شاہین آفریدی ہیں۔ چاہے ٹسٹ ہو، ونڈے ہو یا پھر ٹی20۔ شاہین آفریدی ہندوستانی گیند باز بمراہ سے اول ہیں۔ پاکستان کی کارکردگی شاہین آفریدی، حارث روف، شاداب خان، بابر اعظم اور محمد رضوان پر منحصر کرتا ہے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔