உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان-پاکستان نے کی ایک جیسی غلطی، کہیں ایشیا کپ اور ٹی20 عالمی کپ میں اٹھانا نہ پڑ جائے بڑا نقصان!

    Asia cup 2022: جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے۔ (Instagram)

    Asia cup 2022: جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے۔ (Instagram)

    Asia cup 2022: ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی چوٹ کے سبب ایشیا کپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی طرح پاکستان کے لئے ہر فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔ یہی وہ غلطی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو ایشیا کپ میں ان کی خدمات نہیں ملیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان ایک جیسی پریشانی سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ دونوں ہی ٹیموں کے سب سے بڑے ہتھیار جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا شمار موجودہ دور کے سب سے اچھے تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے، لیکن بمراہ بیک انجری اور آفریدی گھٹنے کی چوٹ کے سبب ایشیا کپ میں نہیں کھیلیں گے۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے بلے بازوں نے ضرور راحت کی سانس لی ہوگی، لیکن کپتانوں اور ٹیم منیجمنٹ کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہوگا۔ کیونکہ آپ اپنے سب سے بڑے ہتھیار کے بغیر جنگ میں اتریں گے، تو جیت کی امید کمزور ہی رہے گی۔

      جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ہندوستان اور پاکستان نے ایک سی غلطی کی ہے۔ وہ ہے، اپنے سب سے اہم گیند بازوں کے ورک لوڈ کا صحیح منیجمنٹ نہ کرنا۔ تیز گیند بازی کرنا سب سے زیادہ جسمانی محنت والا کام ہے۔ اس پر اگر کسی ٹیم کے پاس جسپریت بمراہ اور شاہین آفریدی جیسے تیز گیند باز ہوں، تو کپتانوں کے دل میں یہ لالچ آ ہی جاتا ہے کہ ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، کیونکہ ایسے گیند باز محض کچھ گیندوں میں ہی میچ کا رخ پلٹ دیتے ہیں۔

      اسی لالچ میں کپتان انہیں ہر فارمیٹ میں کھلانا چاہتے ہیں۔ لیکن، ایسا کرتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ مسلسل کھیلنے سے جسم پر برا اثر پڑتا ہے اور تیز گیند بازوں کے زخمی ہونے کا خطرہ ویسے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia cup 2022: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کی پریشانی میں اضافہ، 19 سال کا گیند باز کرسکتا ہے کھیل خراب

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: ٹی20 میں 100 وکٹ حاصل کرنے والے تیز گیند باز کو ملی پاکستانی ٹیم میں جگہ، پڑھیں پورا ٹی20 کیریئر

      ہندوستان-پاکستان نے کی ایک جیسی غلطی

      شاید جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کے معاملے میں بھی دونوں ٹیموں سے یہی غلطی ہوئی ہے۔ ٹیم منیجمنٹ ان کے ورک لوڈ کو صحیح سے مینیج نہیں کرپایا ہے۔ اسی وجہ سے یہ دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ اس کے بعد ٹی20 عالمی کپ بھی ہونا ہے۔ ایسے میں دونوں ممالک کے سلیکٹرس یہ یقینی بنانے کے لئے سب کچھ کریں گے کہ ان کے سب سے بڑے ہتھیار بڑے ٹورنا منٹ کے لئے پوری طرح تیار رہیں۔ بمراہ اور آفریدی کی اہمیت ہندوستان اور پاکستان کے لئے کتنی ہے، یہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ بمراہ گزشتہ کچھ سالوں سے تینوں ہی فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے اہم گیند باز بنے ہوئے ہیں۔ وہ کچھ گیند میں ہی میچ کا پاسا پلٹنے کی قابلیت رکھتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کتنے اثر دار گیند باز ہیں، یہ جاننے کے لئے آپ کو زیادہ پیچھے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

      انہوں نے گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں کمال کی گیند بازی کی تھی۔ تب انہوں نے میچ کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو آوٹ کیا تھا۔ اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے کے ایل راہل کو اپنی اندر آتی گیند پر کلین بولڈ کردیا تھا۔ بعد میں وراٹ کوہلی کو بھی سستے میں سمیٹ کر ہندوستان کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے یہ مقابلہ 10 وکٹ سے جیتا تھا۔ یہ کسی بھی عالمی کپ میں پاکستان کی ہندوستان پر پہلی جیت تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: