ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران خان پر پھوٹا جاوید میانداد کا غصہ، کہا- خود کو خدا سمجھنے لگے ہیں پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان (Pakistan) کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کرکٹ کیریئر کے دوران جاوید میانداد کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں۔

  • Share this:
عمران خان پر پھوٹا جاوید میانداد کا غصہ، کہا- خود کو خدا سمجھنے لگے ہیں پاکستانی وزیر اعظم
عمران خان پر پھوٹا جاوید میانداد کا غصہ، کہا- خود کو خدا سمجھنے لگے ہیں پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان (Pakistan) کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) ان دنوں اپنے ہی سابق کپتان جاوید میانداد (Javed Miandad) کے نشانے پر آچکے ہیں۔ جاوید میانداد پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket board) کو لے کر عمران خان کے کئی فیصلوں سے ناراض ہیں۔ جاوید میانداد نے ملک کے وزیر اعظم عمران خان پر گھریلو کرکٹروں کو بے روزگار کرنے، پی سی بی (PCB) میں غلط لوگوں کی تقرری کرنے کے علاوہ منمانی کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔


جاوید میانداد نے کہا کہ وہ سیاست میں شامل ہوں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ اصل سیاست کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’کھیل کے معاملے میں ہی نہیں، میں انہیں ریاست کے علاقے میں بھی چیلنج دوں گا۔ عمران خان کو یاد رکھنا چاہئےکہ میں ان کا کپتان تھا’۔ جاوید میانداد نے ویڈیو میں آگے کہا- ’ملک اور کرکٹ کی بدحالی کے لئے عمران خان ذمہ دارہیں۔ میں مدد نہ کرتا تو عمران خان وزیر اعطم نہ بن پاتے۔ عمران خان نے ملک کو دھوکہ دیا، اب میں انہیں سیاست سکھاوں گا’۔


جاوید میانداد نے ملک کے وزیر اعظم عمران خان پر گھریلو کرکٹروں کو بے روزگار کرنے، پی سی بی (PCB) میں غلط لوگوں کی تقرری کرنے کے علاوہ منمانی کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
جاوید میانداد نے ملک کے وزیر اعظم عمران خان پر گھریلو کرکٹروں کو بے روزگار کرنے، پی سی بی (PCB) میں غلط لوگوں کی تقرری کرنے کے علاوہ منمانی کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔


میانداد کا الزام- خود کو خدا سمجھنے لگے ہیں عمران خان

جاوید میانداد (Javed Miandad) نے وزیر اعظم عمران خان پر پی سی بی میں ایسے لوگوں کا تقرر کرنے کا الزام لگایا ہے، جو ان کی نظروں میں صحیح نہیں۔ جاوید میانداد کے مطابق عمران خان اپنی منمانی کرنے لگے ہیں، جو کہ صحیح نہیں۔ انہوں نے کہا- ’عمران خان خود سمجھنے لگے ہیں۔ منمانے فیصلے کرنے لگے ہیں’۔ میانداد لمبے وقت سے پی سی بی کا چیئرمین بننا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جاوید میانداد نے پی سی بی ڈائریکٹر اور سی ای او وسیم خان اور چیئرمین احسان مانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی ہیں اور ان پربھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ان دونوں ہی لوگوں کے پاس برطانیہ کی شہرت بھی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں پی سی بی چلانے کے لئے قابل لوگ ہی نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے وہ باہر کے لوگوں کا بورڈ میں تقرر کر رہے ہیں، جنہیں اس کھیل کے بارے میں بھی کچھ نہیں معلوم۔ اگر بورڈ میں بیٹھے غیر ملکی بدعنوانی کرکے بھاگ گئے، تو پھر انہیں کون پکڑے گا۔

جاوید میانداد نے پی سی بی ڈائریکٹر اور سی ای او وسیم خان اور چیئرمین احسان مانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی ہیں اور ان پربھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
جاوید میانداد نے پی سی بی ڈائریکٹر اور سی ای او وسیم خان اور چیئرمین احسان مانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی ہیں اور ان پربھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔


عمران خان کے سبب بے روزگار ہوگئے کرکٹر

جاوید میانداد (Javed Miandad) کے مطابق عمران خان (Imran Khan) کی وجہ سے ہی گھریلو کرکٹرس بے روزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’عمران خان نے جان بوجھ کر شعبہ جاتی کرکٹ بند کیا۔ اس سے کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اس کا جواب کون دے گا؟ پاکستان میں گھریلو کرکٹ کا مطلب سرکاری محکموں کی ٹیمیں ہیں، کچھ بینک اور پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ٹیمیں بھی اس میں حصہ لیتی تھیں۔ گزشتہ سال سے شعبہ جاتی کرکٹ بند کردیا گیا اور اس کا نیا فارمیٹ لایا گیا۔ اس فارمیٹ میں 24-20 کی جگہ صرف 4 ہی ٹیمیں شامل کی گئیں۔ اس وجہ سے کئی کھلاڑی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 13, 2020 09:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading