ہوم » نیوز » اسپورٹس

متنازعہ بیان: پاکستان کے اس کرکٹر نے دی تھی ہندوستان پر نیوکلیئر بم گرانے کی گیدڑ بھبکی

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے پاکستان (Pakistan) کے کئی سابق کرکٹر بوکھلا گئے تھے، جس میں سے ایک نے تو ساری حدیں ہی پار کردی تھیں۔

  • Share this:
متنازعہ بیان: پاکستان کے اس کرکٹر نے دی تھی ہندوستان پر نیوکلیئر بم گرانے کی گیدڑ بھبکی
متنازعہ بیان: پاکستان کے اس کرکٹر نے دی تھی ہندوستان پر نیوکلیئر بم گرانے کی گیدڑ بھبکی

پاکستان (Pakistan) کے کھلاڑی اپنی زبان درازی کی وجہ سے اکثر ٹرول ہوتے رہتے ہیں۔ شاہد آفریدی ہوں، شعیب اختر یا دوسرے پاکستانی کرکٹر، وہ اکثر ایسی باتیں کہتے رہتے ہیں کہ تنازعہ ہوجاتا ہے۔ کچھ ایسا ہی پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک جاوید میانداد نے بھی کیا تھا۔ جاوید میانداد نےہندوستان کے خلاف ایسا بیان دے دیا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑا تھا۔


جاوید میانداد نے کی نیوکلیئربم کی وکالت


بات سال 2019 کی ہے، جب مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹا دیا۔ اس کے بعد جیسے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد (Javed Miandad) بھی اس سے بے حد خفا نظر آئے اور انہوں نے ہندوستان پر حملہ کرنے کی وکالت کرڈالی۔ یہی نہیں انہوں نے پاکستانی چینل سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کو ڈرپوک ملک بتادیا۔


جاوید میانداد سے ایک انٹرویو میں کشمیر موضوع پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس لائسنسی ہتھیار ہے، تو آپ کو حملہ کرنا چاہئے۔
جاوید میانداد سے ایک انٹرویو میں کشمیر موضوع پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس لائسنسی ہتھیار ہے، تو آپ کو حملہ کرنا چاہئے۔


جاوید میانداد نے کہا- پاکستان کے پاس نیوکلیئر بم

جاوید میانداد (Javed Miandad) سے ایک انٹرویو میں کشمیر موضوع پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس لائسنسی ہتھیار ہے، تو آپ کو حملہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’یہ ہر جگہ کا اصول ہے کہ آپ اپنے بچاو میں مارسکتے ہیں۔ جب ان کی لاشیں گھروں میں جائیں گی تبھی ان کو احساس ہوگا’۔ جاوید میانداد (Javed Mianad) سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کو کیا پیغام دیں گے تو انہوں نے کہا، ’میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہندوستان ایک ڈرپوک ملک ہے۔ ابھی تک انہوں نے کیا کیا ہے؟ نیوکلیئر بم ہم نے ایسے ہی نہیں رکھا ہے، ہم نے چلانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔ ہمیں موقع چاہئے اور ہم صاف کردیں گے’۔ جاوید میانداد نے اپنے کرکٹ کیریئر میں جس طرح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں، وہ قابل تعریف رہی ہیں۔ لیکن اس طرح کے بیان دے کر انہوں نے اپنا مذاق ہی بنوایا ہے۔

جاوید میانداد کا کیریئر

واضح رہے کہ جاوید میانداد (Javed Miandad) پاکستان کے سب سے بہترین بلے بازوں میں رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لئے 124 ٹسٹ میچوں میں 52.57 کی بے مثال اوسط سے 8832 رن بنائے۔ ان کے بلے سے کل 23 سنچریاں نکلیں۔ ونڈے میں انہوں نے 233 میچوں میں 41.70 کی اوسط سے 7381 رن بنائے۔ ان کے بلے سے 8 سنچری اور 50 نصف سنچریاں نکلیں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2020 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading