உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاوید میانداد کو بابر اعظم کی کپتانی پر تشویش، کہا- پی سی بی کو کرنی چاہئے بات

    جاوید میانداد کو بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق تشویش

    جاوید میانداد کو بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق تشویش

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم موجودہ وقت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود پاکستانی لیجنڈ نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاوید میانداد کے مطابق، پی سی بی کو بابر اعظم سے اس بارے میں سیدھے طور پر بات کرنی چاہئے۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے سابق عظیم کرکٹر جاوید میانداد نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جاوید میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم سے کپتانی کے لئے سیدھے بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو بابر اعظم سے پوچھنا چاہئے کہ کہیں کپتانی ان پر بھاری تو نہیں پڑ رہی ہے۔

      بابر اعظم حال ہی میں ایشیا کپ 2022 میں بلے سے جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے۔ ٹورنا منٹ کے اہم مقابلوں میں خراب فارم کے سبب بابر اعظم کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی ٹی20 سیریز میں شاندار واپسی کی۔ مہمانوں کے خلاف بابر اعظم نے ایک سنچری اور چھٹے مقابلے میں 87 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔

      جاوید میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم سے کپتانی کے لئے سیدھے بات کرنی چاہئے۔
      جاوید میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بابر اعظم سے کپتانی کے لئے سیدھے بات کرنی چاہئے۔


      جاوید میانداد نے کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا، ’بابر ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔ بورڈ کو ان سے پوچھنا چاہئے کہ کہیں کپتانی ان پر بھاری تو نہیں پڑ رہی ہے۔ ان کے اور بورڈ کے درمیان سیدھے طور پر بات چیت ہونی چاہئے۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ وہ کپتانی کے بوجھ کے سبب بلے سے بہتر کارکردگی نہیں پیش کرپائیں گے تو انہیں کپتانی نہیں کرنی چاہئے۔ حالانکہ بورڈ کے ذریعہ بابر اعظم کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ کپتان کے لئے ان کی پہلی پسند ہیں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سابق پاکستانی کرکٹر نے پی سی بی پر اٹھایا بڑا سوال، کہا- اللہ جانے ٹیم کون منتخب کرتا ہے؟

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کی ہار کے بعد کوچ شان ٹیٹ نے لی چٹکی، کہا- جب ہارتے ہیں تو مجھے...

      سابق لیجنڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دیا مشورہ

      جاوید میانداد نے پاکستانی پلیئرس سے متعلق کہا، ‘سبھی کھلاڑیوں کو پہلے پاکستان کے لئے کھیلنے کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ اگر آپ پاکستان کے لئے اچھی کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں، تو آپ میدان میں ہر طریقے سے کوشش کریں گے، چاہے پھر آپ بلے بازی کر رہے ہوں یا گیند بازی‘۔

      انہوں نے کہا، ’پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ محسوس کرنا ہوگا کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور اس لئے وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ کسی بھی کھلاڑی کے دن میں یہ سوال نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اچھا نہیں ہے۔ آپ کو بس وہی کرنا ہے، جو آپ کو میدان میں کرنے کے لئے کہا گیا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: