உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق کپتان نے سنیل گواسکرکی تعریف کی، کہا- خطرناک گیند بازوں کا سامنا سیکھنا ہے تو...

    پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے عظیم کرکٹرسنیل گواسکرکی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے قد کے باوجود کس بے خوف انداز سے خطرناک تیزگیند بازوں کا سامنا کرنا ہے، اس کے لئے سنیل گواسکر کے پرانے ویڈیو دیکھنے چاہئے۔ جاوید میانداد نے ساتھ ہی کہا کہ سنیل گواسکرکی بلے بازی دیکھنے میں انہیں بھی کافی مزہ آتا ہے۔

    • Share this:
      کراچی: پاکستان کے عظیم کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد بھی عظیم بلے باز سنیل گواسکر کے مرید ہیں۔ میدان پر ان کی نوک جھونک ہندوستان-پاکستان کرکٹ لیجنڈز کا حصہ رہی ہیں، لیکن جب احترام کی بات آتی ہے تو جاوید میانداد کی نظر میں تیز گیند بازوں کا سامنا کرنے کی تکنیک اور تیور کے معاملے میں سنیل گواسکر کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ جاوید میانداد کا ماننا ہے کہ موجودہ کھلاڑیوں کو سنیل گواسکر کے ویڈیو دیکھنا چاہئے۔

      جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ نوجوان بلے بازوں کو یہ دیکھنا سمجھنا چاہئے کہ سنیل گواسکر نے کیسے مائیکل ہولڈنگ، اینڈی رابرٹس، میلکم مارشل، عمران خان، رچرڈ ہیڈلی اور ڈینیس للی جیسے دنیا کے سب سے خطرناک تیز گیند بازوں کا سامنا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں جاوید میانداد نے کہا، ’یہ نایاب تھا کہ اتنا کم قد ہونے کے باوجود وہ دنیا بھر میں کیا خوب کھیلے۔ ان کی کارکردگی میں تسلسل کمال کا تھا۔

      پاکستان کے عظیم کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد بھی عظیم بلے باز سنیل گواسکر کے مرید ہیں۔
      پاکستان کے عظیم کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد بھی عظیم بلے باز سنیل گواسکر کے مرید ہیں۔

      انہوں نے مزید کہا، ’آج کے کھلاڑی ان کے ویڈیو دیکھ کر بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے قد کے باوجود تیز گیند بازوں کا سامنا کیسے کیا۔ اس وقت ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان میں کافی خطرناک تیز گیند باز تھے، لیکن وہ سب کے سامنے کامیاب رہے‘۔

      سنیل گواسکرکے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا، ’مجھے ان کی بلے بازی دیکھنے میں مزہ آتا تھا۔ میں ان کے قریب فیلڈنگ کرتا تھا اور بولتا رہتا تھا تاکہ ان کا تسلسل ٹوٹے۔ کئی بار ان کا فوکس توڑنے میں کامیاب رہا۔ وہ میدان سے مجھے گالیاں دیتے ہوئے نکلتے اور مجھے بڑا مزہ آتا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: